تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 792 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 792

خلاصہ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک دل سے مسلمان ہوا ہے یا نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز اس شخص کالا اللہ الا اللہ کہنا تمہارے خلاف گواہی دے گا۔آنحضرت کی اس بات کو سن کر وہ صحابی کا نپا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض لوگوں کے طرز عمل کے ضمن میں پر جلال آواز میں فرمایا:۔وہ ایک شخص تو یہ سن کر کانپ گیا تھا کہ اس کے خلاف لا الہ الا اللہ گواہی دے گا۔تم کیوں خوف نہیں کرتے کہ تمہارے خلاف لا الہ الا اللہ بھی گواہی دے گا اور محمد رسول اللہ بھی گواہی دے گا ؟ حضور نے اس مضمون کو عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کی مختلف ارتقائی منازل میں بیان وو فرمایا۔اور فرمایا کہ عدل تو ایک ابتدائی مرحلہ ہے، اس کے بعد احسان کا مرحلہ آتا ہے اور پھر اس سے بھی بلند روحانی مرتبہ ایتاء ذی القربیٰ کا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صرف ایک مقام تک دیکھنا پسند نہیں کرتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ ان کے روحانی درجات مسلسل ترقی پذیر ہیں۔حضور نے عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کے پہلو کو بیان فرمایا۔اس کے بعد حج، رہبانیت اور حقوق العباد میں قضاء کے فیصلوں اور شہادات میں اس مضمون کو نہایت احسن رنگ میں واضح فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔" آج کی دنیا عدل کے خلاف کام کرنے والی دنیا ہے۔آج عدل یا احسان یا ایتاء ذی القربیٰ کا مقام تو در کنار، دنیا واضح ظلم کے ساتھ کام لے رہی ہے۔حضور نے اہل دنیا کو اس ظلم سے باز آجانے کی تلقین فرمائی اور احباب جماعت کو فرمایا کہ اے احمد یو! تم ایک پورے جذبہ سے عدل کے خلاف کھڑے ہو جاؤ اور اپنی جان ومال اور اپنی ہر کوشش دنیا میں عدل کے قیام کے لئے صرف کر دو۔حضور نے بڑے درد سے فرمایا:۔ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ ہمارے اپنے بھی ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔ابھی تو ہم نے اسلام سے باہر لوگوں کو اسلامی عدل کے اصول منوانے ہیں۔مگر بجائے اس کے کہ اس میں ہماری کوئی مدد کریں ، الٹا ہمیں اس کام سے روکتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔اے احمدی ! اٹھ اپنوں سے بھی اسلام کی خاطر دکھ اٹھا اور غیروں سے بھی لڑ اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی خاطر جو تیر بھی تجھ پر چلایا جائے ، اس خوشی سے قبول کر“۔مطبوع روزنامه افضل 15 جنوری 1984ء) 792