تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 772
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کیفیا تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خدا کرے، آپ میری بات پر کان دھرنے والے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے ہوں۔خدا کرے، آپ اپنے بھائیوں کے دکھ اور درد کو اپنے دلوں میں محسوس کرنے والے ہوں۔اور خدا کرے کہ آپ انہیں ان کے رب تک لے جانے والے سیدھے راستے کی طرف بلا کر ان کے مصائب کا مداوا کرنے والے ہوں۔میں صرف زبانی تائید اور فرضی اطاعت کا قائل نہیں۔اگر آپ عہد بیعت میں صادق ہیں تو میرا یہ پیغام سننے کے بعد ہر وہ شخص جس کے کانوں تک یہ آواز پہنچ رہی ہے، اسے لازماً اسلام کا مبلغ بننا پڑے گا۔اور خود ہمیشہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا ہوگا۔جب تک ہر سال کسی کی دعوت الی اللہ کوخدا تعالیٰ میٹھے پھل عطا نہ فرمائے ، نئے نئے لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کی توفیق نہ بخشے، اسے چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی رحمتوں سے آپ کو نوازے۔آمین والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعه روزنامه الفضل 26 فروری 1984ء) 772