تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 773
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر احمدیہ بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ نائیجیریا احمدیت کی کامیابی کے ساتھ ہی دنیا کا شاندار مستقبل وابستہ ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ نائیجیر یا منعقدہ 24 تا 26 دسمبر 1983ء آپ کے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے سب احباب کو میری طرف سے دلی مبارک باد قبول ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس جلسہ کو بہت بابرکت بنائے۔اور اللہ تعالیٰ آپ کو نا یجیریا میں اسلام کی ترقی کے کامیاب منصوبے بنانے کی توفیق عطا کرے۔آپ کی ذمہ داریاں بہت عظیم اور اہم ہیں۔اپنے نمونہ کو اسلامی تعلیم کے مطابق ڈھالیں۔آپ کے اخلاق بھی اسلامی تعلیمات کے غماز ہوں۔حالات خواہ کتنے ہی نامساعد کیوں نہ ہوں، احمدیت کی ترقی اور کامیابی یقینی ہے۔اور احمدیت کی کامیابی کے ساتھ ہی دنیا کا شاندار مستقبل وابستہ ہے۔مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 13 جنوری 1984ء) 773