تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 742 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 742

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم کو یہ بتایا کہ آپ کی ساری ترقیات اب اسلام اور احمدیت سے وابستہ ہو چکی ہیں اور انہوں نے بڑی تفصیل سے اپنے مسائل بتائے تو میں نے کہا: ان مسائل کا صرف ایک حل ہے کہ آپ اسلام کی پناہ گاہوں میں آجائیں۔پھر دنیا کی کوئی طاقت بھی آپ کو شکست نہیں دے سکے گی۔آپ زمانہ کی دسہ برد مامون و محفوظ ہو جائیں گے۔چنانچہ جب میں نے ان کو یہ بتایا تو میں نے دیکھا کہ ان کا چہرہ جو پہلے بے حد مایوسی میں ڈوبا ہوا تھا، اس پر زندگی کی ایک رمق پیدا ہوئی ، امید کی ایک شعاع روشن ہوئی اور ان کے چہرے پر پہلی دفعہ میں نے ایک ہلکی سی مسکراہٹ دیکھی کہ اچھا! ہم زندہ ہو سکتے ہیں۔یہ عجیب بات ہے، میں نے ساری زندگی میں اتی غمگین روح کبھی نہیں دیکھی تھی۔ہر لکھنے والا یہ لکھتا تھا اور مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔چنانچہ ان کے متعلق ہر محقق نے لکھا ہے کہ ان کے ساتھ ظلم و ستم کا جو لمبا سلوک ہوا ہے، اب ان کو اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔اب یہ ایک گہری مایوسی میں ڈوبی ہوئی قوم ہے، جس کے اندر آپ جھانک کر دیکھیں تو سوائے مایوسی اور تاریکی کے آپ کو کچھ نظر نہیں آئے گا۔ان کی ہر ادا میں مایوسی اور غم داخل ہو چکا ہے۔چنانچہ جب وہ مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو تھوڑی دیر کے بعد میں نے یہ محسوس کیا، جیسے غم کا سایہ میرے اوپر پڑ گیا ہے۔میرے سامنے ایک ایسی روح تھی، جو انتہائی دکھی تھی۔ایک دو سال سے نہیں بلکہ ہزار ہا سال سے دیکھوں میں زندگی بسر کر رہی ہو اور اب وہ سمجھ رہی ہو کہ ہمارے لئے بچنے کی کوئی راہ نہیں رہی۔پھر انہوں نے کھل کر باتیں بتائیں، اپنے دکھ بتائے کہ یہ ہمارے حالات ہیں اور یہ ہمارے مصائب ہیں، ہمیں ان سے نجات کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔پھر جب میں نے بتایا کہ اسلام آپ کے لئے امن کی راہ ہے اور نجات کی راہ ہے تو پہلی دفعہ ان کے چہرے پر کسی قدر بشاشت آئی۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خدمت کی نئی نئی راہیں کھولیں ہیں اور وہی انشاء اللہ اس میں توفیق عطا فرمائے گا کہ ہم ان راہوں پر آگے سے آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔دوست دعا ئیں کریں اور بہت دعائیں کریں اور اس الحاج کے ساتھ دعائیں کریں کہ خدا کی رحمتیں پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ بہت زیادہ کثرت کے ساتھ اور بہت زیادہ بے حجابی کے ساتھ ہمارے دلوں پر نازل ہوں۔یہاں تک کہ دنیا دیکھ لے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔جب تک یہ واقعہ نہیں ہوتا، اس وقت تک ہم فتح حاصل نہیں کر سکتے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 فروری 1984ء) 742