تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 743
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصه خطاب فرموده 10 نومبر 1983ء غلبہ اسلام کے لئے سب سے بڑا ہتھیار جماعت احمدیہ کی روحانیت ہے خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی مشرق بعید کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مکرم محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے حضور کی خدمت میں ممبران و کارکنان صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے مختصر الفاظ میں مبارکباد پیش کی اور دعا کی درخواست کی۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اس دورہ کی کا میابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ نے فرمایا:۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو کسی کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا“۔حضور نے اپنے خطاب میں زیادہ تر سنگا پور میں اپنے دورے کی تفاصیل بیان فرمائیں۔حضور اس ملک میں کام کی نوعیت باقی تین ممالک (جی، آسٹریلیا اور سری لنکا) سے مختلف تھی۔یہاں پر عوام سے رابطہ کا کوئی پروگرام نہ تھا بلکہ جماعت کی تربیت اور اس علاقہ میں آئندہ کے لئے پروگرام مرتب کرنے کا منصوبہ تھا۔یہاں پر مقامی جماعت کے علاوہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آئے ہوئے وفود سے رابطہ قائم ہوا، ان کی مجالس شوری منعقد کی گئیں اور مختلف ریجنز کے حالات کے پیش نظر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اور ایسی معلومات حاصل ہوئیں، جو یہاں (مرکز میں بیٹھے کسی بھی صورت میں حاصل نہیں ہو سکتی تھیں“۔فرمایا:۔”یہاں پر میں نے محسوس کیا کہ انڈونیشی اور ملائشی قوم میں روحانیت کا مادہ بہت گہرا ہے۔گہری محبت کرنے کا جذبہ موجود ہے۔جبکہ چینیوں میں مادہ پرستی کا رحجان بہت ہے اور اس وجہ سے مسلمان اور چینی قوم میں بعد بھی بہت زیادہ ہے۔743