تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 731
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء اسلام میں دلچسپی لینی شروع کی۔اور پھر جونئیر نسبتا چھوٹی عمر کے طلباء آئے تو انہوں نے تو حد ہی کر دی۔وہ سینئرز سے بھی زیادہ Intelligent نکلے۔انہوں نے ایسے ایسے سوال کئے ، جن کے متعلق ہمارا وہم بھی نہیں جاسکتا تھا۔جب سب باتیں ہو گئیں، اس وقت میرا دل یہ چاہا کہ ان کو بتاؤں کہ دجال کی بھی پیشگوئی ہے اور دجال کے متعلق یہ یہ باتیں بیان ہوئی ہیں۔لیکن خوامخواہ اچانک میں ان کو کہنا شروع کر دیتا کہ آپ لوگ ہی دجال ہیں، اچھا نہیں لگتا تھا۔لیکن میری دلی خواہش تھی کہ یہ حصہ بھی پورا ہو جائے۔مجھے یہ بتانے کا موقع مل جائے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغربی قوموں کے متعلق ایک خبر دی ہے کہ وہ کس قسم کی ہوں گی؟ اور کس طرح دنیا میں فتنے پھیلیں گے؟ کہ اتنے میں ایک چھوٹا سا بچہ اٹھ کر بولا کہ اینٹی کرائسٹ (Anti christ) کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ اینٹی کرائسٹ دجال کو کہتے ہیں۔میں نے اس بچہ کا شکر یہ ادا کیا کہ تم نے تو میرے دل کی بات کہہ دی ہے۔چنانچہ دجال کے متعلق میں نے وہ ساری حقیقت بیان کرنی شروع کردی، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ اس طرح ایک کا نادیو ہوگا، جو گدھے پر سوار ہو گا۔لیکن میں نے بتایا کہ یہ تمثیلی کلام ہے۔دجال اور اس کی سواری کی نشانیوں کے بارہ میں میں نے ابھی تھوڑی سی بات بیان کی تھی تو میں نے پوچھا کہ بچو ! بات سمجھ آگئی ہے۔سب نے کہا: ہمیں سمجھ آگئی ہے۔پھر میں نے لطیفہ کے طور پر کہا کہ سوائے اس گدھے، جس کا ذکر ہو رہا ہے، باقی سب کو پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ گدھا کون ہے؟ انہوں نے اس لطیفہ کو بہت Enjoy کیا اور بڑے خوش ہوئے۔بعد میں جب اس پیشگوئی کی مزید جزئیات کو بیان کیا تو ان کے دل یقین سے بھر گئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے نبی ہیں۔کیونکہ 14 سو سال سال پہلے اس زمانہ کی سواریوں کی ایسی شان سے اور اتنی وضاحت سے پیشگوئی کرنا کہ گویا آنکھوں کے سامنے ایک فلم چل رہی ہے، بتاتا ہے کہ آپ ایک عظیم الشان رسول تھے۔میں نے ان کو تفصیل سے بتایا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ دجال کا گدھا سمندر میں بھی چلے گا، خشکی پر بھی چلے گا۔بادلوں کے اوپر بھی سفر کرے گا اور اس کے پیٹ میں بھی سواریاں بیٹھیں گی اور اندر بجلیاں روشن ہوں گی۔چلنے سے پہلے اعلان کیا کرے گا کہ میں جارہا ہوں۔میں نیو یارک کے لئے تیار ہوں، میں سڈنی کے لئے تیار ہوں، جس نے آنا ہے ، آ کے بیٹھ جائے۔چنانچہ جب میں نے اس تفصیل سے پیشگوئی پر روشنی ڈالی تو طلبہ اس حیرت انگیز واقعہ سے اتنے متاثر ہوئے کہ ان کی شکلیں بدل گئیں۔وہ یہ سن کر بہت متاثر ہوئے کہ یہ ساری باتیں حضور ا کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں۔ا 731