تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 730
اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک T انہوں نے کہا: معززین کو بھی بلانا چاہتے ہیں، چرچ کے نمائندوں کو بھی بلانا چاہتے ہیں، بلیک ٹاؤن کا مئیر بھی آئے گا۔میں نے کہا: شوق سے آپ بلائیں، جتنے چاہیں، بلائیں۔جن صاحب کو پرنسپل صاحب نے کہا تھا ، وہ مجھے بڑے پریشان سے نظر آئے۔انہوں نے فارمل طریق پر ایک چھوٹا سا مضمون لکھ کر مجھے دکھایا کہ آپ کو شاید پتہ نہیں، یہاں بڑی Formalities ہوتی ہیں۔باقاعدہ ایک جلوس نکلے گا اور آپ کو اس طرح بات کرنی پڑے گی۔تو میں آپ کو کچھ لکھ دیتا ہوں۔میں نے ان کو وہ چٹ واپس کر دی۔میں نے کہا: مجھے اس کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے، میں بالکل خالی الذہن ہوں، اللہ تعالیٰ مجھے جو تو فیق عطا فرمائے گا ، میں کہہ دوں گا۔مجھے اس میں بالکل کوئی دلچسپی نہیں۔ان کی Formalities اپنی جگہ ہوں گی، میں تو اپنی شخصیت لے کر جاؤں گا اور اس بے تکلفی سے بات کروں گا، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہے۔چنانچہ وہاں جب گئے تو واقعی با قاعدہ طلبہ کے جلوس نکلے۔ان کے ایک خاص قسم کے ہیرالڈ آگے چلنے والے، پھر ان کے پیچھے ایک خاص طبقہ، پھر ان کے پیچھے کچھ اور لوگ۔ان کے بعد معززین شروع ہوئے۔پھر مئیر صاحب کی باری آئی۔پھر میری باری آئی۔پھر سکول کے پرنسپل صاحب اور آخر میں میزبان (ڈپٹی پرنسپل) کی باری آئی۔اور الٹ ترتیب میں پھر واپسی ہوئی تھی۔خیر وہاں اسمبلی کی صورت میں جب ایک تقریب منعقد ہوئی تو میں نے دیکھا کہ اللہ کے فضل سے بچوں نے بھی اور بڑوں نے بھی اس تقریب میں غیر معمولی دلچسپی لینی شروع کر دی۔اور وہ جو Formality اور Tension کا ماحول تھا، وہ یگانگت میں بدل گیا۔میں نے بے تکلف انداز میں اسلام کا تعارف کرایا اور ان کو سمجھایا کہ اسلام کے اندر یہ یہ خوبیاں ہیں، اس لئے اسلام کی ان خوبیوں کو دیکھیں، اس پیغام پر غور کریں اور جن کا دل چاہتا ہے، وہ اسے قبول کریں۔اس کے بعد پروگرام کے مطابق دو اجلاس ہوئے۔ایک سینئر طلبہ کا اور دوسرا جونئیر طلبہ کا۔درمیان میں چائے کا وقفہ ہوا۔چنانچہ سینئر طلبہ کے اجلاس کے دوران بھی اور بعد میں جونئیر طلبہ کے اجلاس کے دوران بھی میزبان نے کہا کہ آپ طلبہ کو مختصر خطاب کریں اور پھر طلبہ دل کھول کر سوالات کریں۔یہ تقریب شروع سے لے کر آخر تک ساڑھے تین گھنٹے میں اختتام پذیر ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان ہر دو اجلاس میں بھی میں نے مختصر تعارف کرایا۔سینئر طلباء نے بڑے اچھے اچھے سوال کئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ ساری ریکارڈنگ موجود ہے۔جہاں تک میرے اور میرے ساتھیوں کے تاثرات کا تعلق ہے، طلبہ بہت ہی مطمئن ہوئے ، بڑی غیر معمولی محبت ظاہر کی اور 730