تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 718 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 718

خطبہ جمعہ فرمودہ 28اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو تو اس کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ ایسا ضرور ہوگا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جس طرح جماعت پر فضل فرمارہا ہے، یہ ممکن نہیں ہے کہ ہمارے دل کی نکلی ہوئی دعائیں ہوں اور وہ قبول نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ تو ہم پر اتنے احسان فرما رہا ہے کہ بعض دفعہ دعا کا خیال آتا ہے تو وہ اسے قبول فرما لیتا ہے۔کجا یہ کہ ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری کے ساتھ اور در دوالحاح کے ساتھ دعائیں کر رہی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کو قبول نہ فرمائے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے ہم اس یقین کے ساتھ تحریک جدید کے اس نئے سال میں داخل ہورہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کو پہلے سے زیادہ اور زیادہ بڑھاتا چلا جائے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 نومبر 1983ء) 718