تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 719 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 719

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء آسٹریلیا میں بکثرت ایسے دل ہیں، جو بڑی جلدی اسلام میں داخل ہوں گے خطاب فرمودہ 130اکتوبر 1983ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ 23۔۔۔اب جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا، میں آسٹریلیا سے متعلق کچھ باتیں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔کیونکہ مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں، میں نے نجی سے متعلق کچھ باتیں بیان کی تھیں اور یہ کہا تھا کہ تقسیم کر کر کے مختلف اجلاسوں میں مختلف باتیں بیان کروں گا۔انصار اللہ کے لئے میں نے آسٹریلیا کا مضمون رکھا تھا۔خدام الاحمدیہ کہیں یہ نہ سمجھیں اور شکوہ نہ کریں کہ خود بوڑھا ہے، اس لئے ان کی رعایت کی ہے۔انصار کے ساتھ ایک تعلق تو بہر حال ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ انصار جماعت کا دماغ ہیں اور سب سے بالا حصہ ہیں، اس لئے ان کی یہ حیثیت تو ہم کسی صورت میں بھلا نہیں سکتے۔جہاں تک میری محبت کا تعلق ہے، وہ سب کے لئے برابر ہے۔بڑھوں، جوانوں اور بچوں سب کے لئے ایک جیسی ہے۔لیکن انصار کے مقام کے لحاظ سے ان کی اپنی ایک عظمت ہے، جس کو خدا بھی نہیں بھلاتا۔انہیں ایسی عظمت حاصل ہے کہ خدا تعالیٰ بھی بوڑھوں اور جوانوں میں تفریق فرماتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں مقبول دعاؤں کا ذکر فرمایا ہے، وہاں نیکی کی بحث اٹھائے بغیر یہ بھی فرمایا ہے کہ اللہ کہتا ہے کہ جب کوئی سفید سر والا بڑھا دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہے تو مجھے شرم آجاتی ہے کہ میں اس کا انکار کروں۔اس لئے عمر کا ایک تقاضا ہے۔انصاراب دنیا سے رخصت ہونے والی عمر میں داخل ہوئے ہوئے ہیں۔کوئی آج کوئی کل جانے والا ہے۔ویسے تو جوان بھی جاتے رہتے ہیں لیکن بحیثیت عمر انصار کو خدا نے بزرگی کا اور تقویٰ کا ایک اعلیٰ مقام بخشا ہے۔اور بحیثیت عمران کی دعا ئیں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔اس لئے مجلس انصار اللہ میں بیان کرنے کے لئے میں نے اگر خاص حصہ رکھ لیا تو وہ بھی اس اجتماع میں اس وقت شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے بوڑھوں اور جوانوں کو ہمیشہ روحانی لحاظ سے بھی برابر کا جوان رکھے۔مشرق بعید کے سفر میں آسٹریلیا میں مسجد کی جو بنیا د رکھی گئی ہے، اس کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک غیر معمولی اہمیت یہ بھی حاصل ہے کہ جیسا کہ آپ سن چکے ہیں، براعظم آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی طرف سے بنائی جانے والی یہ پہلی مسجد کی بنیا تھی، جس کے ساتھ ایک مشن ہاؤس بھی انشاء اللہ تعمیر کیا 719