تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 714 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 714

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک میں بہت پیچھے تھیں۔ان کا اگر دس گنا بھی اضافہ ہو گیا ہے تو یہ مطلب نہیں ہے کہ انگلستان کے مخلصین کے مقابل پر ان کا اخلاص بھی اتنے گنا زائد ہے۔یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان چندوں کے پیچھے کس جماعت کو کتنی قربانی کی توفیق ملی اور ان کے اخلاص کی قیمت خدا کی نظر میں کیا ہے؟ ہم تو محض خدا کے احسانات کا تصور باندھنے کی خاطر یہ تخمینے پیش کرتے ہیں اور یہ نسبتیں قائم کرتے ہیں تا کہ مختلف زاویوں سے ہم اللہ کے فضلوں کا نظارہ کریں اور دل اس کی حمد سے بھرتا چلا جائے۔ورنہ اگر نسبتوں کا تصور باندھا جائے تو اس لحاظ سے تو پھر بیلجیئم دنیا کی سب سے بڑی مخلص جماعت بنے گی کیونکہ ان کا اضافہ ساڑھے چالیس گنا ہے۔بات یہ ہے کہ پہلے وہاں مبلغ نہیں تھا، چند احمدی تھے اور وہ بھی بکھرے ہوئے تھے، ان کی تربیت کا کوئی انتظام نہیں تھا۔چندوں میں بھی وہ بہت پیچھے تھے۔اس لئے یہ ان کا پہلا قدم ہے۔اور پہلے قدم میں ان کو چھیالیس منزلیں طے کرنے کی توفیق ملی ہے۔آئندہ سال جب یہ شرحیں تقریباً برابر ہو جائیں گی تو پھر بیرونی ممالک کی جماعتوں کا اصل مقابلہ شروع ہوگا۔جب بیرونی جماعتیں قریبا ایک ہی سطح پر آجائیں گی تو پھر دیکھیں گے کہ کون سی جماعت آگے بڑھتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر جگہ برابر کوشش ہوگی۔بیرونی ممالک کے چندہ دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا ہے۔اور اس میں بھی تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق بجنات کو بہت بڑی خدمت کی توفیق ملی ہے۔چنانچہ بجنات میں سے برطانیہ، کویت، مسقط، جاپان، کینیڈا، منجی ، سویڈن، مغربی جرمنی، ہالینڈ سرینام ڈیٹن اور بالٹی مور امریکہ کی لجنات نے نمایاں کام کیا ہے۔معلوم ہوتا ہے امریکہ کی اکثر بجنات کو تو فیق نہیں ملی۔صرف ڈیٹن اور بالٹی مور کی لجنات نے غیر معمولی کام کیا ہے۔بہر حال ان کی کوششوں کو اللہ تعالی نے قبولیت عطا فرمائی۔چنانچہ بیرون پاکستان کی جماعتوں کے وعدہ کنندگان کی تعداد گزشتہ سال صرف 2,028 تھی۔اس کے مقابل پر اس سال 13,470 تک پہنچ گئی ہے۔یعنی وعدہ کنندگان کی تعداد میں 11,442 کا اضافہ ہوا ہے۔پس کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے، جس میں ہم تشنگی محسوس کریں۔اور تحریک جدید کی طرف سے جتنی کوشش کی گئی ہے، اس کو ان پھلوں سے کوئی نسبت نہیں، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئے ہیں۔حالانکہ وہی عام کوشش ہے، جو ہمیشہ ہوتی ہے۔وہی وکیل مال ہیں ، وہی عملہ ہے۔عملے میں بھی کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔اور اسی طرح اخلاص سے دن رات کوشش کر رہے ہیں، جس طرح پہلے کیا کرتے 714