تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 713
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء بیرون پاکستان نمایاں طور پر کام کرنے والی جماعتوں میں سے امریکہ کا اضافہ تین گنا ہے، کینیڈا کا ساڑھے پانچ گنا اور ٹرینیڈاڈ کا دس گنا، سرینام کا چھ گنا، برطانیہ کا تین گنا، جرمنی کا دو گنا ہے۔کئی نوجوان جو جرمنی میں کام کرتے ہیں ، ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔کیونکہ ان میں سے بہت سے دوسرے ملکوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔کچھ دوستوں کو جرمن قانون کے مطابق مزید ٹھہرنے کی اجازت نہیں ملی۔یہ جماعت پہلے بھی چندوں میں بڑی مستعد جماعت تھی، اس لئے ان کا دو گنا اضافہ بھی مالی قربانی کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ڈنمارک کا پانچ گنا اصافہ ہوا ہے۔سویڈن کا سات گنا، ناروے کا چار گنا اضافہ ہوا ہے۔اور بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ مالی قربانی کے اس جہاد میں افریقن ممالک بھی خدا کے فضل سے پیچھے نہیں رہے۔چنانچہ نائیجیریا کا بارہ گنا اضافہ ہے اور نانا کا ساڑھے پانچ گنا۔غانا کے اقتصادی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہاں کی جماعتوں کا ساڑھے پانچ گنا اضافہ ایک غیر معمولی قربانی ہے۔کیونکہ وہاں تو اس قدر مہنگائی ہو چکی ہے اور اقتصادی حالت دن بدن اتنی خطرناک ہو رہی ہے کہ لوگوں کو کھانے کے لئے روٹی نہیں ملتی۔پٹرول غائب ہے۔موٹریں موجود ہیں لیکن چل نہیں سکتیں ، اس لئے اپنی اپنی جگہ پر کھڑی ہیں۔ٹیوب ویل اگر ہیں تو بند پڑے ہیں۔کھانے کے لئے گندم بھی مہیا نہیں ہو رہی۔جو افریقن جنگلوں میں رہتے ہیں، وہ تو جڑیں کھا کر گزارہ کر لیتے ہیں۔لیکن وہ جڑیں بھی اب کم ہو رہی ہیں۔کیونکہ پچھلے چھ مہینے سے بارش نہیں ہوئی۔اس لئے قحط سالی کا بڑا خطرہ ہے۔افریقن قوموں کے لئے بھی جو جنگلوں میں رہتے ہیں اور وہیں سے ان کی غذا مہیا ہوتی ہے، ان کے لئے بھی قحط سالی کا خطرہ ہے اور جو لوگ شہروں میں رہ رہے ہیں، ان کی بھی بہت بری حالت ہے۔ان حالات میں غانا کی جماعتوں کے چندے میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ، ایک غیر معمولی اور بہت بڑا قدم ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اور یہ دعا کرنی چاہئے کہ اس نیکی کے بدلہ میں اللہ تعالی سارے ملک پر رحم فرمائے۔یہ جتنے بھی اضافے میں نے بیان کئے ہیں، ضروری نہیں کہ جس نسبت سے اضافہ ہوا ہے، اسی نسبت سے اخلاص میں بھی ترقی ہوئی ہو۔یا اخلاص کے اندر بھی وہی نسبت پائی جاتی ہو۔یہ اندازہ لگانا، یہ اربعے لگانا درست نہیں۔کیونکہ مختلف ممالک مختلف اقتصادی پلیٹ فارمز پر کھڑے ہیں، ان کی اقتصادی حالت ایک جیسی نہیں ہے۔چنانچہ پہلے مختلف ممالک کی قربانی کا معیار مختلف تھا۔بعض ایسے ممالک تھے، جو تحریک جدید میں پہلے ہی بڑی اچھی اور نمایاں قربانی کر رہے تھے۔مثلاً انگلستان کی جماعتیں ہیں، ان کے چندے میں تین گنا کا اضافہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔مگر اس کے مقابل پر بعض جماعتیں چندوں کو 713