تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 658
خطبه جمعه فرموده 21 اکتوبر 1983 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم معمولی اکثریت ہندوستانیوں کو حاصل ہے۔یعنی ہندوستانی نژاد، جن میں پاکستانی علاقوں کے لوگ بھی شامل ہیں اور نصف سے کچھ کم نھین لوگ ہیں۔محبین کون ہیں؟ ان سے متعلق مختلف مؤرخین نے مختلف آراء پیش کی ہیں۔ان کی تاریخ یقینی تفصیل کے ساتھ محفوظ نہیں ہے۔بہر حال ماہرین نے مختلف پہلوؤں سے جو اندازے لگائے ہیں، اس کے مطابق محبین قوم پولی نیشین (Polynesian) اور ملائیشین کے امتزاج سے بنی ہے۔اور اس پر کچھ Negroid اثر بھی موجود ہے۔دو بڑی قومیں ہیں۔پولی نمیشین Polynesian قوم Pacific کے علاقوں میں آباد ہیں۔پولی نمیشین Polynesian اور ملائیشین دونوں کا دائرہ زیادہ تر انڈونیشیا سے شروع ہوتا ہے اور پھر آگے نبی تک چلا جاتا ہے۔ملایا میں بھی یہی نسل آباد ہے۔یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ اس سے متعلق ماہرین کی مختلف آراء ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ ان کا آغاز عرب سے ہوا۔بعض کا خیال ہے کہ ہندوستان کے قدیم باشندے۔یا یوں کہنا چاہئے کہ مشرق وسطی کے قدیم باشندے جو Arian نسل سے تعلق رکھتے ہیں، وہ بعد میں آ کر پہلے پہل انڈونیشیا میں آباد ہوئے، پھر وہاں سے پھیلنا شروع ہوئے۔لیکن جہاں تک نبی کا تعلق ہے، اس میں دونوں طرف سے لوگ آئے ہیں۔مشرق کی طرف سے اور مغرب سے بھی آئے ہیں اور ان کے خون کا امتزاج ہو گیا ہے۔بعض لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ان کا Origin یا ان کا آغاز افریقہ سے ہوا تھا اور افریقہ میں بھی وہ خاص طور پر یوگنڈا کے بعض علاقوں کے نام بتاتے ہیں کہ وہ وہی ہم شکل نام ہیں، جو یہاں پائے جاتے ہیں۔لیکن ان سب آراء پر غور کرنے کے بعد آج کل کے محققین جو نتیجہ نکالتے ہیں، وہ یہی ہے کہ یہ قوم مختلف قوموں اور مختلف قسم کے خون کے امتزاج سے پیدا ہوئی ہے اور کسی ایک قوم کی طرف اسے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔کچھ کیریکٹر پولی میشین (Polynesian) بحر الکاہل کے جزیروں میں آباد تو میں ) ہیں، کچھ ملائیشین ہیں اور غالباً ملائیشین اثر زیادہ ہے۔خیال یہ ہے کہ پہلے ملائیشین تھے، بعد میں Polynesian آ گئے اور ان سے ملاوٹ ہوئی اور کچھ Negroid اثر ہے۔اس لئے انہیں نہ تو سفیدوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، نہ کالوں میں، نہ زردوں میں۔ان کے بیچ کی کوئی چیز ہے۔بال گھنگھریالے، رنگ گندمی سے کچھ گہرا اور بعض جگہ کھلتا ہوا دکھائی دیتا ہے ، کشادہ سینے، قد لمبے، بڑی مضبوط قوم ہے اور مزاج کی بھی اچھی ہے۔اس میں وحشت زیادہ نہیں پائی جاتی۔اگر چہ پرانے زمانوں میں یہاں آدم خور بھی پائے جاتے تھے۔تعلیم یافتہ طبقہ بہت سلجھے ہوئے مزاج کا ہے۔ضد اور تعصب نہیں ہے۔دلائل سن کر فوراً اور بے تکلف تسلیم کرتے ہیں۔658