تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 657
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرموده 21 اکتوبر 1983ء موجود تھے اور ہم مسافروں کو بھی غیر معمولی رحمتوں اور فضلوں کے نشان دکھائے۔پس ہم ان دو معانی میں اس آیت کی صداقت کا مشاہدہ کر کے واپس آ رہے ہیں۔یہ بہت بڑی تفصیل ہے۔اور اس سفر کے دوران جن ممالک کا دورہ کیا گیا، ان میں سے صرف ایک ملک کے حالات ہی اگر بیان کئے جائیں تو ایک لمبا مضمون بنتا ہے۔اس لئے میں نے ذہن میں یہ نقشہ بنایا ہے کہ آج آپ کو نجی سے متعلق کچھ باتیں بتاؤں گا اور وہ بھی چند ایک باتیں ہوں گی ، ساری تو بہر حال ممکن نہیں۔بعض تفصیلی پروگرام بھی مختلف اوقات میں بنائے گئے ہیں۔بعض امور ، جن کا ان سے تعلق ہے، وہ ان کے سامنے کھولے جائیں گے اور اس کے بعض حصے، جن کا تعلق عمومی جماعت سے ہے، وہ ساری جماعت کے سامنے بیان کئے جائیں گے۔لیکن بہر حال ایک خطبہ میں تو نیچی کے حالات اور وہاں کی مصروفیات پر روشنی ڈالنا بھی ممکن نہیں ہے۔آپ اس بات سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ نجی میں مختلف ہدایات اور مشوروں اور خطابات کی جو کیسٹیں تیار ہوئی ہیں، وہ 66 گھنٹے کی ہیں۔جب کہ ساری کیسٹیں تو تیار نہیں ہو ئیں۔بہت سی ایسی مصروفیات ہیں، جو کیسٹ میں نہیں آتیں۔پس اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ جہاں 66 گھنٹے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ہو یعنی ایسے امور پر جن میں وہاں کی جماعت کو یا ہمیں دلچسپی تھی کہ جماعت کو سمجھائیں ، وہ ایک یا آدھ گھنٹہ کے خطبہ میں کس طرح بیان ہو سکتی ہیں ؟ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے احمدی دوستوں ، بچوں ، مردوں، عورتوں اور بوڑھوں کو بہت اشتیاق ہے کہ میں کچھ باتیں ان کے سامنے بیان کروں، اس لئے آج کے خطبہ کے لئے میں نے نجی کو موضوع بنایا ہے۔یعنی نبی کا بہت ہی مختصر تعارف اور بعض اہم باتیں، جو ہمیں وہاں پیش آئیں اور ہمارے سامنے ابھریں۔وہ میں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔فنجی ایک چھوٹا سا ملک ہے، جو Pacific Ocean یعنی بحر الکاہل کے درمیان واقع ہے۔اس کے جزائر کی تعداد 500 ہے۔لیکن آبادی اور اقتصادیات کا زیادہ تر انحصار چند جزیروں پر ہے۔جن میں سے دو بڑے بڑے اور بعض چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں۔نجی کی آبادی پانچ لاکھ اسی ہزار ہے۔آخری Cens کے مطابق فجی کا کل رقبہ سات ہزار میل ہے۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔5لاکھ 80 ہزار کی آبادی میں سے چائینز کی تعداد 5 ہزار کے لگ بھگ ہے اور یورپین کی کچھ اس سے کم۔اس طرح متفرق اقوام کی تعداد 12 ہزار کے لگ بھگ ہے۔یورپین میں سے کچھ Mixed Races ( مخلوط نسلیں ) ہیں۔ان کی تعداد کم و بیش دس ہزار کے قریب ہے۔اس کے علاوہ باقی آبادی میں 657