تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 659
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ، خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اکتوبر 1983ء یہ قوم بالعموم پسماندہ ہے اور ان کے بہت سے حصے ابھی تک جنگلی زندگی گزار رہے ہیں۔وہ مختلف قبائل میں بے ہوئے ہیں لیکن انگریزوں نے انہیں آزاد کرنے سے پہلے ایسی کانسٹی ٹیوشن دے دی کہ جس کے نتیجہ میں ہمیشہ اس بات کی ضمانت ہو کہ زمینوں کی اصل ملکیت بھی نجین کی رہے گی اور حاکم بھی نہین ہی رہیں گے اور کانسٹی ٹیوشن کے مطابق فحسین کے حقوق کی غیر معمولی حفاظت کی گئی ہے۔اس لئے یہ قوم ان لوگوں کی نظر میں، جو یہاں اسلام پھیلانا چاہیں، بہت ہی اہم ہے۔ہندوستانی آبادی کے لوگوں میں اکثریت ہندوؤں کی ہے، جن میں ایک حصہ سکھوں کا ہے۔اور ہندوؤں میں سے سناتن دھرمی زیادہ ہیں اور آریہ نسبتا کافی کم ہیں۔اور مسلمانوں کی تعداد کل آبادی کی آٹھ فیصد ہے۔وہاں کا ماحول تبلیغی نقطہ نگاہ سے بہت بہترین ہے۔کیونکہ ان میں باہمی محبت اور سلوک پایا جاتا ہے اور ان میں مذہبی اشتعال انگیزیاں اور منافرتیں نہیں ملتیں۔اور ہندو، سکھ اور مسلمان سارے بڑی محبت سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے رہ رہے ہیں۔اسی طرح عیسائیوں کی (یورپین میں سے مچین میں سے بھی ایک بہت بڑی تعداد مسلمانوں اور ہندوؤں اور سکھوں کے ساتھ مل جل کر رہ رہی ہے۔مجیز کے قدیم مذاہب کی شکلیں کچھ افریقین مذاہب سے ملتی ہیں اور ان میں عمومی طور پر کچھ شرک پایا جاتا ہے۔جو مذاہب کے بگڑنے کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ راہ پالیا کرتا ہے۔مجینز (Fijians) کا ایک مذہب بیان کرنا ممکن نہیں۔وہ خدا کے قائل ہیں اور ایک تخلیقی روح کے بھی قائل ہیں۔اس کے علاوہ قبائل کے اپنے اپنے اولیاء ہیں، جنہیں خدا بنا لیا گیا ہے اور انہیں بہت اہمیت حاصل ہے۔بعض اوقات بنالیا گیا اور نیشنل ہیرو کو جس نے کسی زمانہ میں اپنی قوم کی بڑی خدمت کی ہو، بہت اونچا مقام دے دیا جاتا ہے۔جس طرح مرده پرستی کارجحان دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے، وہاں بھی پایا جاتا ہے۔تو وہاں بھی رفتہ رفتہ ان مردوں کو خدا کا مقام دے دیا گیا ہے۔کوئی مردہ جنگ کے لئے مفید ہے، کوئی بارشوں کے لئے اور کوئی کھیتی باڑی میں برکت دینے کے لئے۔غرض کہ کئی قسم کے توہمات ہیں، جس نے قوم کوگھیر رکھا ہے۔فیمین جادو گری کے بہت قائل ہیں اور آج بھی اس قوم میں پرانے زمانہ کی روایات کے مطابق جادوگر موجود ہیں۔جو برکت دیتے ہیں اور لوگ ان سے مشکلات حل کرواتے ہیں۔نیز اپنے دشمنوں کے خلاف تعویذ حاصل کرتے ہیں۔غرضیکہ جہالت کی جتنی باتیں ممکن ہو سکتی ہیں ، وہ ساری اس قوم میں موجود ہیں۔اس ملک میں مجھے احمدیوں کی تعداد آٹھ ہزار بتائی گئی لیکن میرے نزدیک اس سے کم ہے۔چند ہزار کہہ سکتے ہیں۔لیکن جو احمدی موجود ہیں، ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھنے کی غیر معمولی طاقتیں 659