تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 636 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 636

ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے فرمایا:۔اس دورے کے دوران بعض جگہ دلوں کی تبدیلی کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔بدھ مذہب کے مانے والے چین میں سے آج تک کوئی احمدی نہیں ہوا۔وہ بھی بہت متاثر ہوئے۔ایک بدھ اتنا متاثر ہوا کہ روانہ ہوتے وقت اس نے مصافحہ کیا تو اس پر اتنی رقت طاری ہوئی کہ اس نے میرا ہاتھ بھگو دیا۔یہ بات کرتے وقت حضور کی آواز بھرا گئی، فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں ، وہ جب تک دلوں کو نہ بدل دے، یہ ممکن نہیں ہے۔فرمایا: ” ایسی ایک دو نہیں ،کئی مثالیں ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔آج کل دلائل کی زیادہ ضرورت نہیں۔بلکہ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر تم اپنے رب کی طرف نہ آئے تو تباہ ہو جاؤ گے۔اگر سارے احمدی یہ کام شروع کردیں تو بڑی جلدی کا یا پلٹ سکتی ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 اکتوبر 1983 ء ) 636