تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 635
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء 10 اکتوبر، لاہور حضور نے فرمایا:۔آسٹریلیا بہت بڑا براعظم ہے، جہاں مختصری جماعت ہے۔مگر ان کے ارادے بڑے بلند ہیں 65 اور ان میں بہت جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے۔نجی کے بارے میں حضور نے فرمایا:۔وو وہاں ہماری توقع سے کئی گنا زیادہ مخلص جماعت قائم ہے، جنہوں نے مجھے بڑا متاثر کیا۔وہاں جا کر بڑی تعداد میں لوگوں سے تعلق قائم ہوا۔وہاں کی جماعت نے حیرت انگیز طور پر تعاون پیش کیا۔یہ بڑی مخلص جماعت ہے اور بڑی قربانی کے لئے تیار ہے۔وہاں کے احمدی نبی کو روحانی طور پر بہت جلد فتح کرنے کا عزم رکھتے ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔وو " منی میں غیر مبائع احمدیوں سے بھی رابطہ ہوا، جن کے دلوں میں محبت اور احترام تھا۔وہ با قاعدگی سے ہماری مجالس میں شامل ہوتے رہے اور نظام سے تعاون کرتے رہے۔فرمایا:۔مجھے کھا دو مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں۔یہاں کے غیر مبائع کی طرح ان کے دل میں تعصب بالکل نہیں۔مجھےان شکوہ کے غیر کی حضور نے پریس کے بارے میں بتایا کہ اخبارات کا رویہ ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر اچھا تھا۔آسٹریلیا کا چوٹی کا مذہبی امور پر لکھنے والا بہت متاثر ہوا اور اس نے اور اخبار نویسوں کو بھی میرے پاس بھیجا۔حضور نے فرمایا:۔اللہ ہی ہے، جو سارے کام کر رہا ہے ہے۔ورنہ ہماری کوتاہیاں اللہ تعالیٰ کے فضل کی مستحق ہی تھیں“۔فرمایا کہ اس دورے کے دوران مخالفت بھی ہوئی اور بڑی منظم مخالفت ہوئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے حیرت انگیز طور پر ان مخالفتوں میں سے کامیابی کا راستہ نکال دیا۔پھر فرمایا:۔دنیا کو نیکی کی تلاش ہے، جہاں بھی نیکی ہوگی ، وہ اسے قبول کریں گے۔اس لئے جہاں جہاں احمدی آباد ہیں، وہ اپنے اندر نیکی پیدا کریں اور دنیا کو احمدیت کی دعوت دیں۔صرف نیکی پیدا کرنا ہی کافی نہیں، نیکی کی دعوت دینا بھی ضروری ہے۔66 635