تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 637
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1983ء انشاء اللہ بہت جلد فوج در فوج لوگ احمدیت میں داخل ہونے والے ہیں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1983ء میں کل مشرق بعید کے دورے سے واپس کراچی پہنچا تھا۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت ہی بڑا احسان ہے کہ اس نے اس دورے کے بہت سے حقوق اور ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور اپنے فضل سے وہ راستے آسان فرما دیئے ، جن راستوں پر چلنے کی میری ذات میں ہمت اور طاقت نہ تھی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دلوں کو کھول دیا اور میری بات میں اثر پیدا کیا اور ایسا انتظام فرمایا کہ تربیت کا بھی موقع ملا اور تبلیغ کا بھی۔اور پیغامات پہنچانے کے وہ ذرائع مہیا ہوئے ، جو ہمیں میسر نہیں تھے۔ان علاقوں میں چونکہ جماعت کا کوئی خاص اثر نہیں تھا، اس لئے بظاہر کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ ہماری درخواست پر ہمارے لئے وہ مہیا کئے جائیں۔اسی طرح رسل و رسائل اور ریڈیائی ذرائع بھی میسر آئے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور جماعت کے لئے لوگوں کے دلوں کو نرم کر دیا۔انہوں نے ہمارے ساتھ بڑا تعاون کیا اور ان کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا پیغام لکھوکھا انسانوں تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ بہت مصروف وقت گزرا۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ سوا مہینے میں کئی سال کے کام ہوئے اور کئی سال کے بعد واپس لوٹ رہا ہوں۔اصل بات تو یہی ہے کہ وقت گھڑی سے نہیں بلکہ واقعات سے جانچا جاتا ہے۔ایک ست انسان جس کی زندگی خالی ہوتی ہے، وہ اگر سوسال بھی جئے تو عملاً ایک مصروف آدمی کی چند دن کی زندگی کے برابر زندہ رہتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اگر تو فیق عطا فرمائے اور واقعات تیزی سے انسانی زندگی میں گزرنے لگیں تو بہت تھوڑے وقت میں یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ کئی سال گزر چکے ہیں۔آج صبح کی بات ہے، میں کراچی میں ایک دوست کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔میں نے اس سے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ ایک عام آدمی کی زندگی میں ایک ہزار آدمی سے ذاتی اور تفصیلی تعارف پیدا ہو جائے اور وہ گہرے طور پر ایک دوسرے کے واقف ہو جائیں اور ایک دوسرے سے مل کر ان کے اندر جذباتی تعلق قائم ہو جائے اور آپس میں مودت کے گہرے رشتے پیدا ہو جائیں۔لیکن اس میں کوئی بھی رشتے پیدا میں کوئ 637