تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 626 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 626

خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نامیوکوسری لنکا کا مرکز بنانا چاہتے ہیں تو یہی ایک ذریعہ ہے، جو آپ کو میسر ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے پیدا کر دیں۔خدا کے پیار سے اپنے گھروں کو رونق بخشیں۔اپنے دلوں کو محبت الہی کے رنگا رنگ پھولوں سے سجائیں۔پھر دیکھیں آپ پر کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں۔اور نکموسری لنکا میں احمدیت کا مرکز بن جاتا ہے اور سب کی نظریں محبت اور پیار کے ساتھ آپ کی طرف اٹھنے لگتی ہیں۔لیکن زمانہ بڑی تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔آج ہمیں ایک مکمبو کام نہیں آسکتا۔آج تو ہمیں یہاں کی بستی بستی کو احمدیت کا نگمبو بنانا پڑے گا۔جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کے حواری درویشوں کی طرح نکل کھڑے ہوئے تھے۔ان کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں تھا، ان کی جیب میں کوئی دولت نہیں تھی۔صرف اللہ کی محبت کا نام لے کر وہ دنیا میں نکلے اور آخر کا ر انہوں نے ساری رومن سلطنت کو عیسائی بنالیا۔آپ تو مسیح محمدی کے غلام ہیں، آپ کو تو ان سے زیادہ طاقت بخشی گئی ہے۔اس لئے اگر آپ یہ فیصلہ کریں اور دعا کریں اور اللہ پر توکل کریں تو ہر گز بعید نہیں کہ چند سال کے اندر اندر آپ کی درویشانہ اور فقیرانہ بلکہ مجنونانہ جدو جہد کے نتیجہ میں سارے ملک کی کایا پلٹ جائے۔پس آخر پر میرا پیغام آپ کو یہی ہے کہ آپ خدا کی محبت میں اور اسلام کی تبلیغ میں دیوانے بن جائیں۔ایک مخلص نوجوان رشید احمد نے اپنا خون دے کر آپ کے لئے جو رستہ بنایا ہے، اس رستہ پر آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ ہمارے اس شہید مرحوم کے خون کے ہر قطرہ سے ایک نیار شید پیدا کرے اور اس کا خون سارے ملک میں اللہ کی محبت اور پیار کا ایسا رنگ بھر دے کہ روحانی لحاظ سے یہ ویرانے گل و گلزار بن جائیں۔اور یہ گزار بستی بستی میں بہار جانفزا دکھانے لگیں اور اسی رنگ میں رنگین ہو جائیں، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستان کا رنگ ہے۔ہم کیا اور ہماری کوششیں کیا۔یہ سب کام دعا سے ہوں گے۔اس لئے خدا کے حضور دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں۔دعاؤں کے نتیجہ میں سب کام آسان ہو جاتے ہیں۔ساری طاقتیں ہمارے رب کریم کو حاصل ہیں، اس سے پیار کریں، اس سے دعا کریں اور اس پر توکل رکھیں۔محبت الہی اور عاجزانہ دعاؤں کے نتیجہ میں آپ اس بستی میں حیرت انگیز معجزے دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت جلد جلد بڑھائے گا اور پھیلائے گا۔یہاں تک کہ آپ سارے علاقے کو اپنی محبت کے زور سے اور خدا کے فضل اور رحم کی طاقت کے ساتھ خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کرلیں گے۔اب چونکہ ہم نے کولمبو واپس جانا ہے، واپس جانے کا وقت ہو گیا ہے۔آگے اور بھی کئی پروگرام ہیں، اس لئے اب میں اجازت چاہوں گا۔آپ سب سے مل کر جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، مجھے بہت ہی 626