تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 614
خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہے۔اور ذات وصفات دونوں میں اسے واحد دکھلاتا ہے اور کسی زمانہ میں بھی اس کی صفات کو معطل نہیں بتاتا۔اور ہر زمانہ کے بندوں کے لئے وصل اور مکالمہ مخاطبہ کی راہ کھلی ہونے کا اعلان عام کرتا ہے۔2 اسلام کی تعلیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے، اس کی رو سے خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے کام، یعنی اس کے قول و فعل میں کوئی تضاد یا اختلاف نہیں۔اور اس طرح اسلام انسان کو مذہب اور سائنس کے جھگڑوں سے آزاد کر دیتا ہے۔کیونکہ وہ بعض دوسرے مذاہب کی طرح قوانین قدرت کو نظر انداز کر کے اس کے خلاف باتوں پر یقین رکھنے کی تعلیم نہیں دیتا۔بلکہ قانون قدرت پر غور کر کے ان سے فائدہ اٹھانے کی تعلیم دیتا ہے۔اسلام کی ایک امتیازی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم محض دعوؤں اور تحکم سے نہیں منوا تا بلکہ ہرامر کے لئے عقلی دلیل دیتا ہے۔اور ایسے زبردست دلائل سے ایمانیات کے مسائل ثابت کرتا ہے کہ عقل انسانی مذہبی تعلیم کے ساتھ اس یقینی علم کو پا کر مطمئن ہو جاتی ہے۔-4۔اسلام کی بنیاد صرف قصوں پر نہیں بلکہ وہ ہر شخص کو تجربہ کی دعوت دیتا ہے۔اور کہتا ہے کہ ہر سچائی کسی نہ کسی رنگ میں دنیا میں پر کھی جاسکتی ہے۔-5 اسلام کی الہامی کتاب بے نظیر اور بے مثال کتاب ہے، جو اسے سب مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔آج تک قرآن شریف کے واشگاف اعلان اور دعویٰ کے باوجود اسلام کے سب دشمن مل کر بھی اس کے کسی ایک جزو کی مثل بنانے پر قادر نہیں ہو سکے۔اور قرآن کی یہ بے نظیری صرف اس کی فصاحت و بلاغت کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ اس کی جامعیت اور اعلیٰ تعلیمات کے لحاظ سے بھی ہے۔اور اگر کسی کو شبہ ہے تو آج بھی قرآن شریف کا یہ چیلنج اسے دعوت فکر دیتا ہے کہ قرآنی تعلیم کی مانند یا اس سے بہتر کوئی تعلیم پیش کرے۔قرآن کا دعوی یہ ہے کہ ایسا نہ کوئی کر سکا ، نہ کر سکے گا۔کسی بھی دوسری مذہبی کتاب میں اپنے بارہ میں نہ یہ دعوی ہے، نہ اس نوع کا کوئی چیلنج موجود ہے۔6۔قرآن شریف کا ایک اور امتیازی کمال یہ ہے کہ وہ یہ اعلان کرتا ہے کہ قرآنی تعلیم گزشتہ مذاہب سے کامیہ کٹی ہوئی اور جدا نہیں۔بلکہ صحف سابقہ کی ہر قابل ذکر اور باقی رکھنے کے لائق صداقت اس کتاب میں جمع کر دی گئی ہے۔چنانچہ فرمایا:۔614 فِيهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ (السبية : 03)