تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 613

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم - خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء پہنچا تھا۔اس لئے ان کی تعلیم بالغ نظر انسان کے لئے قابل عمل نہیں ہو سکتی۔اور نہ ایسی تعلیم سے آج دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ بنی نوع انسان کی اصلاح ممکن ہے۔اس لئے اسلام نے جب ایک بالغ نظر ترقی یافتہ انسان کو مخاطب کیا تو ایسی تعلیم دی، جو عارضی اور وقتی تقاضوں سے پاک ہے۔فرماتا ہے:۔وَجَزَوَا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (الشوری:41) قرآن شریف ایک طرف موسوی شریعت کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے کہ بد کار کو اس کی بدی کے اندازہ کے مطابق سزا دو۔تو دوسری طرف مسیحی تعلیم کو بھی قبول کرتا ہے کہ تو بدی کے بدلہ میں اعلیٰ سے اعلیٰ نیک سلوک کر اور ان دونوں تعلیموں سے زائد بات یہ بیان فرماتا ہے کہ عفو کی اجازت ہے۔لیکن اس شرط کے ساتھ کہ معافی کے نتیجہ میں اصلاح ہو۔اگر معافی کے نتیجہ میں یہ خطرہ لاحق ہو کہ مجرم اصلاح کی بجائے جرم اور ظلم پر بھی دلیر ہو جائے گا تو اس صورت میں معافی کی اجازت نہیں۔غرض دونوں سلوکوں میں سے جو سلوک بھی موقع اور محل کے مناسب حال ہو، اختیار کیا جائے۔اس تعلیم کی بنیاد فطرت انسانی کی طرح غیر مبدل ہے۔اور زمانہ کی دست برد سے بالا ہے۔اور آج بھی اسی طرح قابل عمل ہے، جیسے 1400 برس پہلے تھی۔یہ ایک سادہ سی عام فہم تعلیم ہے لیکن سہل ممتنع کی ایک عجیب مثال ہے۔جہاں تک میں نے نظر دوڑائی، مجھے کسی مذہب کی کتاب مقدس میں ایسی تعلیم دکھائی نہیں دی۔سامعین کرام! اسلام کے نمایاں امتیازات کا مضمون تو بہت وسیع ہے۔یہ چند وہ اہم نکات تھے، جو اس وقت تفصیل سے بیان کرنا میں ضروری سمجھتا تھا۔باقی خصوصیات کی طرف وقت کی مناسبت سے صرف اشارے ہی کئے جاسکتے ہیں۔1۔اسلام کا ایک امتیازی کمال مذہب کے بنیادی تصور کے بارہ میں یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی خالقیت کو تسلیم کر کے دوسرے مذاہب کے برخلاف اللہ تعالیٰ کی توحید کو ایسی قابل سمجھ صورت میں پیش کرتا ہے، جسے ایک بدوی اور ایک عالم و فلاسفر برابر سمجھ سکتے ہیں۔جو اس کی ذات و صفحات کی عظمت دلوں میں قائم کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ سب خوبیوں کا جامع اور سب عیبوں سے پاک ہے۔اور یہ واحد اور قادر مطلق زندہ خدا ہر زمانہ میں اپنی قدرتیں دکھاتا اور اپنے پیارے بندوں سے محبت کا سلوک فرماتا ، ان کی دعاؤں کو سنتا اور ان سے کلام کرتا ہے۔پس یہ اسلام کا امتیاز ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو زمان و مکان پر برابر حاوی بتلاتا 613