تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 52
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 ستمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک بے بسی کا احساس ہوا ہمیشہ اور پھر میں نے یہی عرض کی کہ اے خدا! اگر توفیق ہوتی تو میں سجدے کرتے ہوئے ان راہوں پر چلتا۔میں تیرے حضور خاک ہو کر مٹ جاتا یہاں۔اے خدا! تو نمازی بخش تو عبادت کرنے والے عطا فرما۔کیونکہ خالی مسجدیں بنانا تو کوئی کام نہیں ، جب تک یہ مسجد میں خالص عبادت کرنے والوں سے نہ بھر جائیں۔لیکن ہمارے اندر کوئی طاقت نہیں میرے رب ! آپ بھی یہ دعائیں کریں۔جب تک یہاں ہیں، پین کی مٹی کو اپنے آنسوؤں سے تر کریں۔اتنے آنسو بہائیں کہ خدا کی تقدیر کی رحمتیں بارش کی طرح برسنے لگیں اس ملک پر۔ہر آنسو سے وہ روحیں پیدا ہوں، جو اسلام کے لئے ایک انقلاب کا پیغام لے کر آئیں۔ہر آنسو سے ابن عربی نکلیں ، ہر آنسو سے ابن رشد پیدا ہوں۔آج ایک ابن عربی کا کام نہیں۔آج تو قریہ قریہ بستی بستی ابن عربی کی ضرورت ہے۔اس لئے یہ کام نہ آپ کے بس میں ہے، نہ میرے بس میں ہے۔صرف ہمارے آقا ، ہمارے رب کے بس میں ہے۔اور ہمارے بس میں صرف آنسو بہانا ہے۔اور یہ ہمیں ضرور کرنا ہوگا۔پوری گریہ وزاری کے ساتھ، انتہائی عاجزی کے ساتھ اور انکساری کے ساتھ روئیں خدا کے حضور اور جب قطرے ٹپکیں زمین پر تو دعا کریں کہ اے خدا! ان قطروں کو ضائع نہ ہونے دینا۔ہر قطرے سے برکتیں پیدا ہوں۔ہر قطرے سے وہ روحانی وجود نکلیں ، جو سپین کی تقدیر کو بدل دیں۔اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ہم عاجز انسان ہیں، ہماری طاقت اور ہمارے بس میں ہے کیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔و بعض دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جمعہ کے معا بعد اجتماعی بیعت بھی ہو جائے کیونکہ بہت سے ملکوں سے ایسے دوست تشریف لائے ہیں، جن کو موقع نہیں مانتا عمو ما مرکز میں حاضر ہونے کا۔اور ان کی خواہش ہے کہ دستی بیعت یہاں ہو جائے تو انشاء اللہ جمعہ کی نماز کے معابعد دستی بیعت ہوگی۔ایک بات کی طرف خاص طور پر میں توجہ دلانی چاہتا تھا دعا کے سلسلے میں اور ذہن سے اتر گئی کہ دعا کی قبولیت کے لئے ایک گر، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے، وہ آپ سب کو معلوم ہونا چاہئے۔طبعا تو یہی ہوتا ہے عموماً لیکن Consciously باشعور طور پر ہر احمدی کے ذہن میں یہ بات حاضر رہنی چاہئے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دعا کی قبولیت کا ایک راز تمہیں بتاتا ہوں۔پہلے خوب اپنے رب کی حمد کرو، اس کی محبت کے گیت گاؤ اور پھر مجھ پر درود بھیجو۔اس لئے کہ آپ خدا سب سے زیادہ پیارے ہیں۔اور یہی چیز ہے، جو فطرتا بھی ہمیں نظر آتی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو 52