تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 53
خطبہ جمعہ فرمود و 10 ستمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہوشیار فقیر ہیں، وہ بعض دفعہ ماؤں سے بھی بڑھ کر بچوں کو دعائیں دیتے ہیں۔جانتے ہیں کہ یہ ایسی محبت ہے کہ یہ بچوں کی محبت کی وجہ سے مجبور ہو جائیں گی ہمیں کچھ ڈالنے کے لئے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے عارف باللہ تھے۔خوب جانتے تھے ان رازوں کو۔پس آپ نے فرمایا کہ دعائیں قبول کروانا چاہتے ہو تو مجھ پر درود بھیجا کرو، ساتھ پہلے حمد کرو اللہ کی ، وہ اول ہے۔پھر مجھ پر درود بھیجو۔پھر جو مانگو، خدا قبول فرمائے گا۔تو اسی طریق کو اختیار کیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بچے کو جب یہ سمجھایا تو اس کے بعد وہ نماز پڑھنے کے بعد بیٹھا، اس نے دعائیں کیں ، حمد کی اور پھر درود بھیجے۔وہ خودروایت کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ تمتما اٹھا خوشی سے اور دیکھ کر پیار سے مجھے دیکھتے ہوئے فرمایا کہ بچے اٹھیک کر رہے ہو، ٹھیک کر رہے ہو، ٹھیک کر رہے ہو۔یہی طریق ہے دعاؤں کا تو آپ بھی دعاؤں میں یہ بات نہ بھولنا کہ حمد کے ساتھ ہی بے اختیار دل سے درود کے چشمے بھی پھوٹ پڑیں۔تا کہ ناممکن ہو جائے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے لئے ان دعاؤں کا رد کرنا۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:۔دو صفیں بنالیں اور سیدھی صفیں بنائیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 20 اکتوبر 1982ء) 53