تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 586
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اپنی امت کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہو کر مسلمانوں کی حالت زار کا علاج کریں گے اور بگڑی ہوئی حالت کو سدھاریں گے اور از سر نو اسلام کو ایک نئی قوت اور نئی شان کے ساتھ زندہ کریں گے۔اور تمام ادیان عالم پر اسلام کے آخری فیصلہ کن غلبہ کے لئے ایک عالمی روحانی جہاد کی مہم کا آغاز کریں گے۔جماعت احمدیہ کے مقدس بانی کا نام مرزا غلام احمد قادیانی تھا۔آپ نے دعوی کیا کہ یہ ایک تمثیلی پیشگوئی ہے اور یہ کہ مہدی اور مسیح دو الگ وجود نہیں ہیں بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔آپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ مسیح ابن مریم حقیقی معنوں میں اللہ کے بیٹے نہیں تھے بلکہ یہ لفظ ان کے حق میں محض اللہ کے پیار کے اظہار کے لئے بولا گیا۔وہ انسانوں میں سے ایک انسان تھے لیکن مرتبے میں بہت بلند کیونکہ خدا کے ایک خاص برگزیدہ رسول تھے۔رسول کی حیثیت میں اللہ نے اپنی تائید کا یہ نشان ان کو دکھایا کہ صلیب کے چنگل سے نجات بخشی اور صلیب پر مرنے نہیں دیا بلکہ وہ بیہوشی کے عالم میں صلیب سے اتارے گئے اور بہت جلد شفا یاب ہو کر بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں فلسطین سے مشرق کی طرف ہجرت کر گئے۔لیکن بحیثیت انسان وہ موت سے بالا نہ تھے اور بالآخر اپنے مشن کی تکمیل کے بعد دیگر انبیائے مقدسہ کی طرح وہ بھی طبعی طور پر وفات پا کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔جماعت احمدیہ کے مقدس بانی نے دعوی کیا کر مسیح کے دوبارہ آنے کی خوش خبری محض تمثیل ہے۔یعنی کسی آنے والے وجود کو تمثیلی طور پر یس کا نام دیا جانا مقصود تھا۔جیسے اس سے پہلے یوحنا بپتسمہ دینے والے کو بھی ایلیاہ کا نام دیا گیا۔پس آپ کا دعوی یہ تھا کہ میں ہی وہ تمثیلی مسیح اور میں ہی وہ مہدی ہوں، جس نے آخری زمانہ میں اسلام کے غلبہ کے لئے ظاہر ہونا تھا۔آپ کے اس دعوی کو مسلمانوں کی اکثریت نے رد کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے ماننے والوں کو بعض اسلامی ممالک میں دوسری مسلمان اکثریت کی طرف سے ناٹ مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔لیکن قطع نظر اس سے کہ اللہ کی نظر میں سچا اور حقیقی مسلمان کون ہے اور محض نام کا مسلمان کون، اس حقیقت سے انکار نہیں ہوسکتا کہ مسلمانوں میں سے آج صرف ہماری جماعت ہی ہے، جو خدائی جماعت ہونے کی دعویدار ہے۔یہ ہر قسم کی مخالفتوں اور اس کے خلاف روار کھے جانے والے تشدد کے باوجود تمام عالم میں تبلیغ اسلام کا جال بچھائے ہوئے ہے۔اس کے مقابل پر دیگر تمام مسلمان کہلانے والے فرقے غلبہ اسلام کی عالمی مہم کے لئے مستقبل کے کسی ایسے خوش نصیب دن کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب دو ہزار برس کا معمر مسیح آسمان کے کسی گوشہ سے دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے نازل ہوگا اور بعد نزول وہ اور امام مہدی اپنی متفقہ کوششوں سے اسلام کو سب دنیا پر غالب کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے اور مسلمانوں کو تمام دنیا کی سلطنتوں اور خزانوں کی چابیاں 586