تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 585 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 585

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء تاریخ میں بھی ایک عظیم اور منفرد تاریخی دن ہے۔شاید کوئی سنے والا یہ سوچے کہ یہ محض ایک فضول تعلی ہے۔نہ تو آسٹریلیا میں تعمیر ہونے والی یہ پہلی مسجد ہے، نہ ہی باشندگان آسٹریلیا کے نزدیک مساجد تعمیر کرنے کی کوئی اہمیت ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی۔اہل آسٹریلیا نے نہ پہلے کبھی ان معمولی واقعات کا نوٹس لیا ہے اور نہ مستقبل قریب میں آئندہ کبھی لیں گے۔پھر اس مسجد کو بطور خاص وہ کون سا امتیاز حاصل ہے، جس کے سنگ بنیاد کا دن آسٹریلیا کی تاریخ میں ایک عظیم سنگ میل شمار کیا جائے اور ایک اہم تاریخی دن کے طور پر یا د رکھا جائے؟ آپ کا یہ حق ہے اور مجھ پر یہ لازم ہے کہ اس دعوے کی وضاحت کروں۔لیکن پہلی بات جو میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں، وہ آپ کے تعجب کو کم کرنے والی نہیں بلکہ اس میں مزید اضافہ کرنے والی ہوگی۔شاید آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ جماعت احمدیہ، جو آج اس مسجد کی تعمیر کا آغاز کر رہی ہے، ایک ایسی جماعت ہے، جسے مسلمانوں کے اکثر دوسرے فرقے مسلمان تسلیم نہیں کرتے حتی کہ پاکستان میں بھی جہاں اس کا عالمی ہیڈ کوارٹر ہے، اس جماعت کو 1974ء سے مسلمان تسلیم نہیں کیا جاتا۔اس علم کے بعد تو اس مسجد کی تعمیر اہل آسٹریلیا کو اور بھی زیادہ معمولی اور بے حقیقت دکھائی دے سکتی ہے۔جس طرح کسی بے نام مفلس کی جھونپڑی کی تعمیر افراد کی دنیا میں کوئی قابل ذکر واقعہ نہیں ہوتا، اسی طرح ایک ایسی جماعت کی مسجد کی تعمیر بھی قوموں کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں پاتی، جسے خود اپنے ہم مذہبوں نے اپنے میں سے خارج کر دیا ہو۔جسے اس بنیادی حق سے بھی محروم کیا جارہا ہو کہ وہ اپنے مذہب کا نام خود رکھ سکے۔یہ بات کتنی ہی عجیب کیوں نہ ہو، یہ ایک حقیقت ہے کہ جس مذہب کی عظمت اور جلال کے لئے وہ تمام دنیا میں جان، مال، وقت اور عزت کی قربانیاں پیش کر رہی ہو ، خود اسی مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت کی نظر میں وہ متروک و مردود ہو۔بایں ہمہ اس جماعت کا سربراہ آسٹریلیا کی سرزمین میں اپنی پہلی غریبانہ مسجد کی تعمیر کے دن یہ دعوی بھی کر رہا ہو کہ آج کا دن آسٹریلیا کی تاریخ میں بھی ایک عظیم ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔آخر کیوں اور کیسے؟ یہ معمہ سلجھانے اور آپ کو سمجھانے کے لئے ضروری ہے کہ میں مختصر الفاظ میں پہلے جماعت احمدیہ کا تعارف کروادوں اور اس امر سے آگاہ کر دوں کہ اس کے قیام کی غرض وغایت کیا ہے؟ جماعت احمدیہ اسلام کی طرف منسوب ہونے والے اور مسلمانی کا دعویٰ کرنے والے تمام فرقہ ہائے اسلام میں وہ واحد جماعت ہے، جس کا بانی اس زمانہ میں خدا کی طرف سے مبعوث اور مامور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔اور یہ دعوی کرتا ہے کہ میں وہی مسیح اور وہی مہدی ہوں، جن کے بارہ میں بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 585