تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 565
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء رہے گی۔تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اللہ کی رضا کھو دینے کا خوف بہر حال ہماری زندگی پر غالب رہے گا۔یہ وہ لوگ ہیں، جو دنیا کے خوف سے بچائے جاتے ہیں۔اور کچھ وہ لوگ ہیں، جن پر دنیا کی رضا کھو دینے کا خوف ہمیشہ غالب رہتا ہے۔وہ بظاہر نیک بھی ہوں، بظاہر نمازیں پڑھنے والے بھی ہوں، بظاہر اعمال میں بڑے صاف دکھائی دیں اور لوگ ان پر اعتراض نہ کرسکیں لیکن عملاً وہ بازی ہار چکے ہوتے ہیں۔کیونکہ اصل لڑائی نظریات کی دنیا میں ہوا کرتی ہے۔پس یہ دو قسم کے خوف ہیں، جن کے درمیان جد و جہد ہمیشہ سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔وہی آزاد مرد ہے، جو دنیا کے خوف سے آزاد ہوتا ہے۔جو دنیا کے خوف سے آزاد نہیں ہوتا ، وہ ہر گز آزاد نہیں۔اس نے آج نہیں تو کل لازماً دنیا کی غلامی اختیار کرنی ہے۔اس لئے میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے نفسوں کو دنیا کی آلائشوں سے آزاد کریں اور اپنے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں اور خدا کے خوف کو اپنے او پر غالب کر لیں۔اللہ کے پیار اور محبت کو اس طرح اپنی غذا اور اوڑھنا بچھونا بنالیں کہ غیر اللہ اس میں داخل نہ ہو سکیں۔اسی کا نام تقویٰ ہے، اسی کا نام تو حید ہے، اسی کا نام زندگی ہے، اسی کا نام انسانی ضمیر کی آزادی ہے۔گو اسلامی اصطلاحوں میں ان چیزوں کے مختلف نام ہیں لیکن حقیقت ایک ہی رہتی ہے۔پس احمدیوں کے لئے بہت ہی اہم اور بنیادی حقیقت یہ ہے کہ وہ اس دنیا کے رعب سے آزاد ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی اولاد کے لئے جو دعائیں کیں، ان میں ایک چھوٹے سے مصرعے میں بہت ہی پیاری بات فرمائی۔آپ نے فرمایا:۔نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال کہ اے خدا! میں یہ دعا کرتا ہوں کہ ان کے گھروں میں دجال کا رعب داخل نہ ہو۔کیونکہ ہمیشہ قو میں رعب سے مارکھا جایا کرتی ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے فتح کا نسخہ عطا فر مایا۔اس میں یہی رعب کا لفظ استعمال فرمایا۔فرمایا: نصرت بالرعب کہ اے مسیح ! تو دنیا میں یہ اعلان کر سکتا ہے کہ مجھے بھی ایک رعب عطا کیا گیا ہے اور میں اس رعب کے ذریعہ سے دنیا پر غالب آؤں گا۔پس احمدی اگر اپنے معاشرہ میں اپنا رعب نہیں رکھتے ، اگر ان کو یہ یقین نہیں ہے کہ ہم ایک زندہ معاشرہ سے تعلق رکھتے ہیں، جو دنیا پر غالب آنے والا ہے، اگر وہ پوری طرح پر اعتماد نہیں ہیں کہ جن 565