تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 486
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہوئے۔اور یہی وہ تعلق ہے، جس کے قیام کے لئے تمام انبیاء علیہم السلام دنیا میں بھیجے گئے۔حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔انبیاء علیہم السلام کے دنیا میں آنے کی سب سے بڑی غرض اور ان کی تعلیم اور تبلیغ کا عظیم الشان مقصد یہ ہوتا ہے کہ تالوگ خدا تعالیٰ کی شناخت کریں۔اس زندگی سے، جو انہیں جہنم اور ہلاکت کی طرف لے جاتی ہے اور جس کو گناہ آلو زندگی کہتے ہیں، نجات پائیں“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 11) پھر اپنی بعثت کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہوگئی ہے، اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص سے تعلق کو دوبارہ قائم کروں“۔یکھر لاہور صفحہ 34 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 180) پس آپ جو سیح اخر الزمان علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہیں اور خود کو آپ کے جان نثار غلاموں میں شامل کرتے ہیں، اپنے نفوس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ نے کس حد تک اس زندگی بخش تعلق کے قائم کرنے لئے کوشش کی ہے؟ اور پیار اور محبت سے اخلاص کے اس رشتہ کو جوڑنے کے لئے آپ نے کیا سعی کی ہے؟ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہمارا خداوہ ہے، جس نے اپنی کامل قدرت سے ہر ایک چیز کو بنایا۔اس کی قدرت عجیب عظمت اپنے اندر رکھتی ہے، جس کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں پکڑتی۔اور جس کے سہارے کے بغیر اس عالم کی کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی۔ہمارا خدا بے شمار قدرتوں والا اور بے شمار حسن و احسان والا ہے۔پس ہمیں چاہئے کہ ہم اس از لی اور ابدی خدا کے حضور جھکیں اور اپنے تمام ارادوں اور اپنی تمام خواہشات کو اس کی مرضی اور اس کے ارادہ کے تابع کر کے اس سے مدد اور نصرت کے طالب ہوں۔وہی ہے، جو اپنی بارگاہ کی طرف ہماری رہنمائی کر سکتا ہے۔اور اس کے اذن کے بغیر کوئی اس کے دربار میں رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے خالق و مالک رب کی قدر پہچانیں اور اس کے ساتھ پیارا اور محبت، اخلاص اور فدائیت اور صدق اور صفا پر مبنی ایک نہ ٹوٹنے والا 486