تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 487
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ رشتہ جوڑیں، اس کی قدرتوں کے جلووں سے اپنی آنکھوں کو بینا اور اپنے دلوں کو منور کریں، اس کی صفات میں خود کو رنگین کرنے کی کوشش کریں۔وہی ہماری دولت ہے اور اس میں ہماری بقا ہے۔یا د رکھیں کہ اس سے ملنے اور اس کے ساتھ رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے۔اس لذت۔کے مقابل پر دنیا اور اس کی تمام لذات بیچ اور بے کیف ہیں۔پس اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں کہ یہ اصل حقیقی لذات سے غافل کر دیتی ہیں۔اور اپنے ذوق بلند کریں اور اپنے مذاق کی اصلاح کے لئے سعی کریں۔ہر خوبی اور ہر بھلائی، ہر حسن اور ہر خوبصورتی ہمارے رب میں پائی جاتی ہے۔اور وہی تمام لذات کا سرچشمہ ہے۔پس اسی میں اپنی لذات تلاش کریں۔اس سے ملنے کے لئے اپنے جسم اور جان کی تمام قوت کے ساتھ کوشش کریں۔کیونکہ یہ دولت لینے کے لائق ہے، اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ عمل خریدنے کے لائق ہے، اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔والسلام مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 13 ستمبر 1983ء) 487