تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 478
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم کی عظمت کا تصور ذہن میں لائے تو ایک ہی عملی صورت ہو سکتی ہے کہ خدا کے حضور گر جائیں، اس سے مدد چاہیں۔اور ہر شخص اصلاح وارشاد کا فرض ادا کرے۔جب احمدیت کی اشاعت خدا کی تقدیر مبرم ہے تو کیوں نہ ہم اپنی تدابیر کو خدا کی تقدیر سے ہم آہنگ کریں۔اپنے فرض اور کام کی عظمت کو سامنے رکھیں او اس کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کریں۔اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ اور بن جائے۔تبلیغ ہر احمدی کا فریضہ ہے اور اس میں غفلت ہوگی تو ہم خدا کے حضور جوابدہ ہوں گے۔تیرا امر، جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ خدا کی تقدیر آپ کو ایسی جگہ لے گئی ہے، جہاں رزق کی فراوانی ہے۔یہ خدا کا ایک فضل ہے۔اور اس کے فضل اور نعمت کا قولی اور عملی شکر یہ لازم ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔آمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ کہ خدا کی نعمت کا شکریہ ادا کرو اور شکر ادا کرنے والوں سے اس کا وعدہ ہے، لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں اپنی نعمت تمہیں مزید عطا کروں گا۔اور عملی شکر کے دو طریق آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ایک دیانتداری سے لازمی چندوں کی با شرح ادا ئینگی۔حقوق العباد کو ادا کرتے ہیں تو حقوق اللہ کو بھی ذوق و شوق سے ادا کریں۔مجھے یہ خوشکن خبریں باہر سے آ رہی ہیں کہ جماعتوں نے اپنے بجٹ کو دو گنا یا تین گنا کر دیا۔فالحمد لله وجزاهم الله۔دوسرے اپنے ملک میں مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کریں۔سلسلہ احمدیہ کے قدیمی بزرگ حضرت مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت اقدس نے مجھے نصیحت فرمائی کہ میں جہاں جاؤں، جماعت کو مسجد بنانے کی طرف توجہ دلاؤں کہ اس میں جماعت کی ترقی اور استحکام ہے۔اس بارہ میں قربانی کے لحاظ سے کینیڈا کے احباب جماعت، امریکہ سے کوسوں پیچھے ہیں۔عزیز احمد یو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر برکتوں سے بھر جائیں تو خدا کے نام پر اس کے گھر تعمیر کیجئے کہ مسجد بنانے والوں سے خدا کا وعدہ ہے۔من بنى لله مسجد أبنى الله له بيتافى الجنة۔جو خدا کے لئے مسجد تعمیر کرے گا، اللہ جنت میں اس کا گھر تعمیر کرے گا۔478