تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 479 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 479

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا جنت یعنی خدا کی رضا آپ کو نصیب ہوگی۔خدا کی تقدیر آپ کو باہر اس لیے لے گئی ہے تا ان کی ملکوں میں احمدیت پھیلے۔خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا یہ پودا وہاں بھی پروان چڑھے۔اس لئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پیدا کریں۔ہر ایک اپنے بھائی کے گناہ معاف کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فداہ ابی و امی کا ارشاد ہے:۔له المسلم أخو المسلم لا يخذله مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، اسے بے سہارہ نہ چھوڑے، اپنے بھائی کو رسوا نہ کرے۔ایک دوسرے سے احسان کا سلوک کرے۔احسن كما احسن اللہ الیک۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔نیکی میں آپ کو ترقی عطا فرمائے۔اس کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل ہو۔میں آپ کے لئے دعا کرتا رہتا ہوں، آپ احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روز نامه الفضل کیکم نومبر 1983ء، بحوالہ احمدیہ گزٹ کینیڈا جولائی اگست 1983 صفحہ 9تا12) 479