تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 477
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا ہر طرف آواز دیتا ہے ہمارا کام آج پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا منعقدہ31, 30 جولائی 1983ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر مسیح پاک کے درخت وجود کی سرسرانے والی سبز شاخو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عزیزم مکرم منیر الدین صاحب شمس امیر و مشنری انچارج کے خط سے معلوم ہوا کہ جماعت ہائے احمدیہ کینیڈا کا چھٹا جلسہ سالانہ امسال انشاء اللہ 30 اور 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔فالحمد للہ علیٰ ذالک و بارک الله فی سعیکم اس موقع پر پہلی بات ، جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ ہمارے جلسہ سالانہ کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک ہاتھوں سے رکھی گئی تھی۔اس جلسہ کی غرض اکٹھے ہو کر ذکر الہی ، دعائیں کرنا ، خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا علم حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا ہے۔یہ ایک خالص دینی اجتماع ہے، اس لئے ان دنوں کو خالصة لوجہ اللہ بسر کریں۔دوسرا امر، جس کی جانب میں توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ قریباً 3 کروڑ کی آبادی میں ابھی آپ کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے موجب ہمارا کام یہ ہے:۔ہر طرف آواز دیتا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے آئے گا وہ انجام کار تین کروڑ تک ہم نے احمدیت کے پیغام کو پہنچانا اور اس کی غرض و غایت کو ان کے ذہن نشین کرنا ہے۔یہ بھی ممکن ہے، جب ہر احمدی داعی الی اللہ بن جائے۔اپنی بے بضاعتی کو سامنے رکھیے اور اپنے کام 477