تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 36 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 36

خطاب فرموده 10 ستمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم غرض اسلام کے اس محبت بھرے پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر انسان خواہ کسی رنگ و نسل و ملک سے تعلق رکھتا ہو، کوئی زبان بولتا ہو، ایک ہی خدا کی تخلیق ہے۔وہ ہمارا خدا، جس کو ہم اللہ کے نام سے پکارتے ہیں، ہر انسان کا خدا ہے۔وہ سب قوموں اور ملکوں پر مہربان ہے۔سب انسان اس کی نظر میں برابر اور بھائی بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ بہت ہی رحم کرنے والا، بہت ہی شفقت کرنے والا اور بہت ہی قدرتوں کا مالک خدا ہے۔جو اس کی طرف جھکتا ہے اور اس سے مانگتا ہے، وہ اللہ اس پر بہت فضل کرتا ہے، بہت رحم کرتا ہے۔آج انسانیت ایک عالمگیر اور خوفناک تباہی کے کنارا پر کھڑی ہے۔جس سے بچنے کی تمام انسانی کوششیں بظاہر نا کام نظر آتی ہیں۔مگر ایک دروازہ اس تباہی سے بچنے کا آج بھی کھلا ہے۔اور وہ یہ کہ انسان اپنے خالق و مالک اپنے رب کی طرف رجوع کرے اور اس کے پیغام کو قبول کر کے اس کے رحم کا مورد بنے۔آج ہم یہاں اسی لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ خدائے واحد اور برتر سے دعا مانگتے ہوئے اور اسی سے مدد طلب کرتے ہوئے، اس کے اس گھر کو دعاؤں اور مناجات سے آباد کریں۔اس گھر کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے ہوں گے، جو خدائے واحد و برتر کو مان کر اس کے حضور جھکے اور اس کی عبادت کرے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ اس مسجد کو تمام سپین اور یورپ بلکہ تمام دنیا کے لئے رحمت و تسکین کا ذریعہ بنائے اور جماعت احمدیہ کی اس خدمت کو اپنے فضل سے قبول فرمائے۔(آمین) اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس کی تعمیر کے منصوبہ میں کسی نہ کسی رنگ میں کام کیا ہے۔بالخصوص اس شہر کی انتظامیہ اور چین کے تمام ارباب اقتدار کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اختلاف مذہب کے باوجود زمین کے حصول اور تعمیر مسجد کی اجازت کے سلسلہ میں ہمارے لئے سہولت میسر کر کے بین المذاہبی تعاون اور ہمدردی کا ایک وسیع دروازہ کھولا - May Allah Bless Them All لیکن یہ ذکر کرتے ہوئے سب سے نمایاں نام جو ذہن میں ابھرتے ہیں، جن کے لئے شکریہ کے ساتھ پر خلوص دعا دل سے اٹھتی ہے ، وہ اس عمارت کے آرکیٹکٹ مسٹر St۔Jose Luis Lopes Derigo ہیں، جنہوں نے محض فنی تعلق پر انحصار نہیں کیا بلکہ قلبی تعلق کے ساتھ اس مسجد کی تعمیر اور تحسین میں نمایاں حصہ لیا۔اسی طرح بجلی کا سامان بنانے والی سپین کی مشہور فرم۔Sr۔Antonio Caronel of Generator Sevilla اور اس کے مالکان بے حد پر خلوص شکریہ کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنے اعلیٰ خلق اور وسعت قلبی کا اظہار اس طرح کیا کہ بجلی 36