تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 25 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 25

تحریک جدید- ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 اگست 1982 ء اور اس سے بہتر ضمانت دنیا میں اور کسی قوم کو نصیب نہیں ہو سکتی۔وہ لوگ، جو خدا کی راہ میں قربانیوں سے نہیں ڈرا کرتے، اللہ خودان کا نگہبان ہو جاتا ہے، وہ خودان کا نگران بن جاتا ہے۔جرمنی میں پریس کا نفرنسز میں لوگوں کے پوچھنے پر میں ان کو بتا تا رہا کہ یہ انگوٹھی ، ( جو حضور نے اس وقت پہن رکھی تھی۔مرتب ) وہ انگوٹھی ہے، جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں میں تھی۔میں ایک گنہ گار اور عاجز انسان ہوں۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ مقدس انگوٹھی اس گنہ گار کی انگلی میں آئے گی۔لیکن خدا کی تقدیر نے یہی ظاہر فرمایا۔اس انگوٹھی کا پیغام ، وہی پیغام ہے، جو میں آپ کو دے رہا ہوں۔وو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے بھی یہی پیغام تھا۔خدا نے فرمایا:۔اليس الله بکاف عبده کہ اے میرے بندے! آج تو تو ہے دنیا میں میری عبادت کا خلاصہ تجھے وہم کیسے پیدا ہوا کہ میں تجھے ملنے دوں گا۔میں نے اپنے عبادت گزار بندوں سے تو کبھی بے وفائی نہیں کی۔پس جرمنی کے احباب جماعت کے لئے بھی میرا یہی پیغام ہے کہ آپ اليس الله بکاف عبده کا فیض اٹھاتے رہے ہیں، اب بھی اٹھارہے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے۔لیکن اس کے ساتھ عبادت کا بھی تو حق ادا کیجئے۔کیونکہ اس الیس اللہ کی روح عبادت میں مخفی ہے۔اليس الله بکاف عبده میں ایک پیغام ہے کہ جب تک دنیا میں خدا کی عبادت قائم رہے گی اور جب تک اللہ سے محبت کرنے والے دل دھڑکتے رہیں گے اللہ کے فضلوں کی ہمیشہ کے لئے ضمانت ہے۔اور اس ضمانت کو دنیا میں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔پس جہاں خدا تعالیٰ نے آپ کو مالی قربانیوں کی توفیق بخشی ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں آپ نے اپنے عزیز مال فدا کرنے کی سعادت پائی ہے، وہاں اس بات کو بھی فراموش نہ کریں۔اگر آپ نے اس حقیقت کو فراموش کر دیا تو یہ رحمتیں اور یہ برکتیں عارضی ثابت ہوں گی۔آپ کے ساتھ کچھ دیر چلیں گی ، پھر آپ کی اولادوں کے حصہ میں نہیں آئیں گی۔اس لئے سب سے اہم اور بنیادی پیغام، جو میں آپ کے لئے لے کر آیا ہوں ، وہ یہی ہے کہ خدا کی عبادت کو قائم کریں۔ہر دل ، وہ عابد دل بن جائے، ہر شخص خدا کا 25