تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 26 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 26

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 اگست 1982ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم ایسا عبادت گزار بندہ بن جائے کہ ہر ایک احمدی فرد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدا کے فرشتے یہ آواز بلند کر رہے ہوں کہ: اليس الله بکاف عبده اليمن الله بكاف عبده اليس الله بکاف عبده اليمن الله بكاف عبده یہی ہے ہماری زندگی کا راز۔اسی میں جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی ہے۔اسی میں ہم سب کی انفرادی زندگی ہے۔اس لئے عبادت کی لذت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔وو پیس یاد رکھیں، یہی وہ طاقت ہے، جس کے بل بوتے پر احمدیت نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔یہی وہ ذریعہ ہے، جس سے احمدیت کی گاڑی رواں دواں رہے گی۔پس احمدیت کی اس گاڑی کو ، جسے خدا کے نام پر اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے خون سے سینچتے ہوئے اور اس میں اپنا خون بھر کر دنیا میں جاری فرمایا ہے، اس کو اپنے خونوں سے بھری رکھیں، یعنی محبت کے خون سے عشق کے خون سے، اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیوں کے خون سے۔خدا تعالیٰ کی عبادت کے جذبہ سے یہ گاڑی آگے چلے گی۔پس یہ وہ بنیادی - حقیقت ہے، جس سے کبھی غافل نہ ہوں“۔روزنامه الفضل 31اکتوبر 1983 ء) 26