تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 309
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیا خدا کی نگاہ میں وہی احمدی شمار ہوگا ، جو بیچ بیچ تقومی کی راہوں پر قدم مارتا ہوگا پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کیفیا منعقد و 08 تا 10 دسمبر 1982ء بر بسم۔الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر عزیز بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ کینیا اپنا آٹھواں جلسہ سالانہ مورخہ 8,9,10 دسمبر کو Ugenya میں منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت کرے اور اس میں شامل ہونے والے اور اس کے جملہ انتظامات کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی اپنے فضلوں سے نوازے اور اپنی رحمتوں سے حصہ عطا فرما دے۔آمین آپ نے اس موقع پر مجھ سے پیغام کی خواہش کی ہے۔میرا پیغام وہی ہے، جو ہمارے آقا حضرت مسیح موعود کا پیغام ہے۔اور میں اسی طرف آپ کو بلاتا ہوں، جس طرف حضرت مسیح موعود بلاتے تھے۔پس اس موقع پر آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری یہ جماعت عام دنیاوی جماعتوں اور تحریکوں کی طرح کی جماعت نہیں ہے۔اس جماعت کی بنیادی اینٹ خدائے بزرگ و برتر نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے۔اور اس غرض سے یہ سلسلہ قائم کیا ہے کہ تادین اسلام کا شرف اور مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔اور ہمارے ہادی و مقتدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور آپ کے عالی مرتبہ کی لوگ شناخت کر لیں۔اور تالوگ جان لیں کہ ہمارا خدا در حقیقت ہے۔اور وہ آج بھی اسی طرح بولتا ہے، جس طرح پہلے بولتا تھا۔اور آج بھی اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے، جس طرح پہلے سنتا تھا۔یہ وہ مقصد ہے، جس کے حصول کے لیے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے۔اور یہ وہ فریضہ ہے، جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔309