تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 308
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کہ گویا وہ اٹھا رہے ہیں، اسی طرح ہم بھی اپنے بھول پن میں یہی سمجھتے رہیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو کام کیا ادا کر لیا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ساری ذمہ داریاں اللہ ہی ادا کرے گا۔اسی کی طاقت میں ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔ہے۔۔خطبہ میں، میں ایک بات کہنی بھول گیا ، وہ دراصل اس کا حصہ ہی ہے۔کچھ انتظامی وضاحتیں بھی ضروری تھیں، وہ ایک، دو فقروں میں، میں کر دیتا ہوں۔یہ جوصد سالہ جو بلی کا نظام ہے، در اصل اس کا تعلق تحریک جدید سے ہے۔لیکن ابتداء میں ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ایک الگ چھوٹی سے آرگنا ئزیشن بنادی جاتی ہے تا کہ وہ فوری طور پر اس کام کو سنبھال لے۔یہ ایک نیا منصوبہ تھا، اس کے سارے خدو خال اس وقت کھل کر سامنے نہیں آئے تھے۔اب میں نے انتظامی پہلو پر غور کیا ہے، اس لحاظ سے یہ انجمن کا حصہ بننے کی نسبت تحریک جدید کا حصہ بننے کے زیادہ اہل ہے اور قریب تر کیونکہ اس کے اکثر تقاضے بیرونی ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور جہاں تک جشن کا تعلق ہے تو اس کے لئے ایک الگ کمیٹی مقرر ہے۔اس لئے اس پر کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔چاہے، اس منصوبے کو تحریک کا حصہ بنایا جائے یا انجمن کا۔منصوبہ بندی کمیشن اپنا آزاد کام کرتار ہے۔یہ میں اس لئے واضح کر رہا ہوں کہ اب سے یہ تحریک جدید کی ذمہ داری ہے، ان کا فرض ہے کہ وہ ساری دنیا میں کوشش کر کے جلد از جلد جماعت کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں۔اور امید ہے، انشاء اللہ بہت جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔آئندہ سے سیکرٹری صد سالہ جو بلی کی بجائے اس شعبے کا انچارج وکیل ہوگا۔اور وہ وکیل برائے صد سالہ جو بلی فنڈ کہلائے گا یا علماء جو بھی اس شعبہ کا ایک مختصر سا اور بہتر نام تجویز کریں، اس کے مطابق وہ رکھ لیا جائے گا۔آج ہی حسن اتفاق سے ہمارے وہ سینئر مبلغ ربوہ پہنچے ہیں یا پہنچنے والے ہیں، جو اس منصوبے کے لئے میرے ذہن میں تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے ایسا تطابق فرمایا اور ایسا تو ارد ہو گیا کہ جمعہ پر آنے سے معاً پہلے پتہ چلا کہ میر مسعود احمد صاحب ( مبلغ انچارج ڈنمارک) آج ہی پہنچ رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے دوست فیصل آباد گئے ہیں اور وہی میرے ذہن میں تھے کہ وہ آجائیں تو ان کے سپرد یہ کام کیا جائے۔اس لئے میں ان کو اس کام کے لئے وکیل مقرر کرتا ہوں۔جس طرح تحریک جدید میں باقی وکلاء ہیں، اسی طرح یہ بھی وکیل ہوں گے اور وکالت علیا کے تابع ، وکیل اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔اور انشاء اللہ آئندہ سے اس شعبے کے حسابات تحریک جدید کی طرف منتقل کر دیئے جائیں گئے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 فروری 1983ء) 308