تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 310 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 310

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس اس مقصد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور اپنے نفسوں اور اپنی اولادوں کو اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے تیار کریں۔اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں، اپنے نفسوں کا مطالعہ کریں اور جائزہ لیں کہ کیا آپ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل ہیں؟ کیا آپ خدا کی طرف سے عائد کردہ فرائض ادا کرنے کے اہل ہیں؟ کیا آپ نے اپنی اور اپنے اہل اور اپنی اولاد کی تربیت صحیح خطوط پر کی ہے؟ ان سب باتوں پر غور کرتے رہیں اور یہ جائزہ لیتے رہیں کہ کہیں ہم اپنی ذمہ داریوں سے غفلت تو نہیں برت رہے؟ کہیں ہم اپنے فرائض سے پہلو تہی کے مرتکب تو نہیں ہورہے؟ پس اس وقت میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اپنے آپ کو احمدی کہلا کر اور حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شمار کر کے آپ کی ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہی شخص حضرت مسیح موعود۔۔۔کی جماعت میں شمار کیا جائے گا، جو سچ مچ تقومی کی راہوں پر قدم مارتا ہوگا۔جو اپنی پنج وقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرتا ہو گا کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہے۔جو اپنے روزوں کو خدا کے لیے کامل صدق اور وفا کے ساتھ پورا کرتا ہوگا۔اور جو قرآن کریم کے جملہ احکام پر عمل کرنے کے لئے مقدور بھر کوشش کرتا ہوگا۔پس نیکی کوسنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہو کر ترک کرو۔اور ہمیشہ یادرکھو کہ کوئی عمل خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچتا ، جو تقویٰ سے خالی ہو۔یاد رکھو کہ ہر ایک نیکی کی جڑ تقوی ہے۔اور جس عمل میں یہ جڑ نہ ہو، وہ ضائع ہو جائے گا۔سو تم اپنے دلوں کو سیدھا کر کے اور صاف کر کے اور اپنی زبانوں کو اور اپنی آ آنکھوں کو پاک کر کے اس مہربان خدا کی طرف آجاؤ کہ وہ تمہیں قبول کرے گا اور ایک لازوال عزت تمہیں بخشے گا۔دنیا میں بھی اس کی رحمتوں سے حصہ پاؤ اور آخرت میں بھی اس کی رضا کو حاصل کرنے والے بنو۔ظاہری لحاظ سے ہم ایک دوسرے سے دور ہیں لیکن میں تمہیں ہمیشہ اپنے دل کے قریب پاتا ہوں ، تمہارے ہر دکھ اور پریشانی کی سخنی میں اپنے دل میں محسوس کرتا ہوں اور تمہیں ملنے والی ہر خوشی اور مسرت پر میرا دل اپنے رب کے حضور جھکتا اور اس کا شکر ادا کرتا ہے۔میں ہمیشہ تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرتا رہتا ہوں اور ہر آن تمہارے لئے اس کے فضلوں کا طالب ہوں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعه روزنامه الفضل 25 جنوری 1983 ء ) | 310