تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 293 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 293

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء صد سالہ جوہلی کے نظام کا تعلق دراصل تحریک جدید سے ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔صد سالہ جوبلی کا جو منصوبہ حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سامنے پیش فرمایا تھا، اس وقت اگر چہ آپ کے پیش نظر اڑھائی کروڑ روپے کی تحریک تھی لیکن بہت جلد احباب جماعت کے غیر معمولی اخلاص کے اظہار سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جماعت اس موڈ میں تھی کہ وہ دس کروڑ سے زائد پیش کرے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے جماعت کو یہی توفیق عطا فرمائی اور تمام دنیا کی جماعت ہائے احمدیہ نے اڑھائی کروڑ کی بجائے دس کروڑ ستر لاکھ، اکہتر ہزار، دوسو ستائیس (10,77,71,227 ) روپے کے وعدے پیش کئے۔یہ منصوبہ ، جس کا نام صد سالہ جشن احمدیت بھی رکھا گیا اور جشن ہی کا انگریزی ترجمہ جو بلی ہے، اس کا غرض کے لئے تو نہیں بنایا گیا تھا کہ سوسال انتظار کے بعد کروڑ ہا روپے کو ہم میلے کی شکل میں خرچ کر دیں۔اور جس طرح دنیا کی قو میں بے معنی اور کھو کھلے جشن مناتی ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی یہ جماعت بھی لغویات میں مبتلا ہو کر ایک بے معنی اور بے ہودہ خوشی کا اظہار کرے۔اگر یہ مقصد ہو تو یہ سارا روپیہ ضائع ہونے والی بات ہے۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جماعت احمدیہ کے مقاصد کی گردن پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔اس منصوبے کے کچھ اور مقاصد تھے، جو مختلف وقتوں میں جماعت کے سامنے کھول کر پیش کئے جاتے رہے۔اس غرض سے ایک منصوبہ بندی کمیشن بھی بنایا گیا اور میں بھی اس کا ایک ممبر تھا۔بڑے تفصیلی غور و خوض کے بعد تمام دنیا کے حالات کا جائزہ لے کر اور تمام دنیا سے کوائف اکٹھے کر کے وقتا فوقتا اس منصوبے کی مختلف شکلیں ابھرتی رہیں۔ان دنوں حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ سے وقت لے کر بھی ساری کمیٹی پیش ہوتی رہی اور کبھی سیکر ٹری منصوبہ بندی کمیشن۔اور بعض دفعہ گھنٹوں اکٹھے بیٹھ کر اس کی تفصیلی چھان بین کی جاتی رہی۔اور بالآخر وہ منصوبہ ایسی شکل میں منظور ہوا کہ اگر چہ اس کے بعض پہلوا بھی بھی قابل غور ہیں، لیکن خدا کے فضل سے اکثر شکلیں اپنی سوچ اور فکر کے لحاظ سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔293