تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 285
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء جماعت اپنے موجودہ حالات پر غور کر رہی ہو اور صرف ایک چھوٹے سے شعبے میں اتنے مسائل سامنے ابھر آئیں تو اس کے اندر سوائے انکساری پیدا ہونے کے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ایک ایسی انکساری کہ جو جتنی بھی کی جائے ، مبالغہ نہیں بن سکتی۔اس انکساری میں آپ جتنا بھی بڑھیں ، وہ ایک عارفانہ انکساری ہو گی۔اور ہر عارفانہ انکساری کے نتیجے میں دعا نکلتی ہے۔دعا اور انکساری میں اللہ تعالیٰ نے ایسا طبعی جوڑ رکھا ہوا ہے، جس کو کوئی دنیا میں الگ نہیں کر سکتا۔پس دعاؤں کی طرف بھی توجہ پیدا ہوتی ہے لیکن اس غور کے نتیجہ میں۔ہاں اگر آپ غور نہ کریں اور روٹین Routine میں چلتے رہیں تو پھر کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں سب سے اہم ضرورت یہ سامنے آئی کہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس قرآن کریم کے اہم تراجم بھی نہیں ہیں۔اور جو ترجمے ہو چکے ہیں، ان پر جب غور کیا گیا تو پتہ لگا کہ وہ ساری دنیا میں اس طرح پھیلے پڑے ہیں کہ کسی ایک جگہ بھی ان کا ریکارڈ نہیں ہے۔کسی زبان میں ترجمہ ایک ملک میں پڑا ہوا ہے اور کسی اور زبان میں ترجمہ کہیں اور جگہ پڑا ہوا ہے۔کچھ ریکارڈ یہاں مرکز میں پڑا ہوا ہے اور اس کی ڈپلیکیشن (Duplication) یعنی نقل باہر نہیں ہے۔اور جو ریکارڈ باہر پڑا ہوا ہے، اس ( Duplication ) یہاں نہیں ہے۔اس کو اکٹھا کر وانے اور ایک جگہ منضبط کروانے کے لئے ہمہ وقت آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور مختلف جگہوں میں ضرورت ہے۔چنانچہ جب انگلستان میں اس ضمن میں تحریک کی گئی تو بعض دوستوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔صرف انگلستان میں تین آدمیوں کی ایک۔ص کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے کہ وہاں قرآن کریم کے تراجم کے جو مسودات موجود ہیں، ان کا جائزہ لے کر اندازہ لگایا جائے کہ ان کی کیا حیثیت ہے اور کس حد تک وہ قابل اعتماد ہیں؟ اور جماعت پر اس ذمہ داری کے جو تقا ضے آتے ہیں، ان کو پورا کرنے کے لئے کیا ذرائع اختیار کئے جائیں؟ پھر ان کی اشاعت اور تقسیم کا سوال ہے۔مثلاً اگر آپ صرف پ صرف لائبریریوں میں ہی قرآن کریم کے تراجم کی مختلف زبانوں کی ایک ایک نقل رکھوانے کا انتظام کریں تو صرف شمالی امریکہ میں پچھتر ہزار لائبریریاں ہیں۔اب آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ ذمہ داریاں کتنی پھیلی پڑی ہیں اور اس کے مقابل پر ہمارے وسائل اور ہماری حیثیت کیا ہے۔یعنی قرآن کریم انگریزی کا اگر ایک ایک نسخہ لائبریریوں میں رکھوایا جائے تو صرف شمالی امریکہ کی لائبریریوں میں پچھتر ہزار نسخے صرف ہو جاتے ہیں۔پھر دنیا بھر کی یونیورسٹیاں ہیں اور اہل دانش ہیں، ان کے لئے ان کی زبان میں لٹریچر مہیا کرنا پڑے گا۔یہ کہنا تو آسان ہے کہ مختلف زبانوں میں لٹریچر ہونا چاہیے۔لیکن جب آپ آگے بڑھیں گے اور 285