تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 286 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 286

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہلی تحریک جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ ہر زبان میں ہر طبقے کے لئے لٹریچر ہونا چاہیے۔یہ پہلو بھی سامنے آیا۔جب اس کا جائزہ لیا گیا تو پتہ لگا کہ باقی زبا نہیں تو الگ رہیں ، صرف انگریزی میں ہی جہاں اچھی خاصی جہتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پاس لٹریچر موجود ہے، وقت کے نہایت اہم تقاضوں سے متعلق لٹریچر موجود نہیں۔نئے نئے تقاضے پیدا ہورہے ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے ہمارے پاس لٹر پچر کافی نہیں۔بہت سے موضوعات ہیں، جن کے لئے چھان بین کی جارہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانے سے لے کر اب تک جو لکھا جا چکا ہے، اس کو تلاش کر کے ان ارتھ Unearth کیا جائے اور نکالا جائے۔ہو سکتا ہے بہت بہتر مضمون ادا ہو چکا ہو لیکن اس وقت ہمارے ذہن سے فراموش ہو چکا ہو اور ہماری نظر میں نہ رہا ہو۔ایسے مضامین نکالے جائیں اور پھر ان کی اشاعت کا انتظام کیا جائے۔لٹریچر کے یہ جو تقاضے ہیں کہ ہر ملک کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر ان سے خطاب کیا جائے ، جب میں نے اس پر نظر ڈالی اور سرسری جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس کام کے لئے بہت بڑی بڑی نہمیں چاہئیں۔ہمارے جو موجودہ مرکزی علماء ہیں، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ اپنے مفوضہ فرائض سر انجام دینے کے ساتھ یہ کام بھی کریں۔اگر وہ اپنے وقت کا ہر لمحہ بھی قربان کر دیں اور اپنی ذات کو جھونک دیں ، تب بھی یہ کام نہیں ہو سکتا۔اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکتے۔تو یہ کی بھی سامنے آجاتی ہے۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے جب مسٹر منگمری واٹ Mr۔Montgomery Watt سے میری ملاقات ہوئی تو اس ملاقات کے دوران اور اس سے پہلے بعض بالکل نئے تقاضے سامنے آئے۔مثلاً یه که موجودہ دور میں مستشرقین ایک باقاعدہ پالیسی کے تحت اسلام کے ہمدرد بن کرلٹریچر شائع کر رہے ہیں۔اور ساتھ ساتھ اسلام پر نہایت ناپاک اور گندے حملے کر رہے ہیں۔اور اس طرز پر کر رہے ہیں کہ کسی کو پتہ ہی نہ لگے کہ خنجر گھونپا جا رہا ہے اور خنجر گھونپ دیا جائے۔مسٹ منٹگمری واٹ سے گفتگو سے پہلے میں نے ان کی کتابوں کے خلاصے تیار کر والیے کافی بڑے خلاصے تھے لیکن تھے Abridge Fom میں۔یعنی یہ نہیں تھا کہ پڑھنے والا اپنی مرضی سے تیار کرلے۔میں نے خلاصے تیار کرنے والوں سے کہا کہ کتاب کہ جتنے اہم باب ہیں، ان میں سے بنیادی بات لازماً آنی چاہیے۔جب میں نے ان کا مطالعہ کیا تو تب مجھے پتا چلا کہ مسٹر نتگمری واٹ اسلام کے متعلق کیا سوچتے ہیں، ان کی کیا پالیسی ہے اور نئی جنریشن ( Generation) یعنی نئی نسل کو انہوں نے کیا دیا ہے؟ دنیا کے سامنے ان کی اس وقت یہ تصویر ہے کہ وہ اسلام کے نہایت ہی ہمدرد اور نئی نسل کے راہنما ہیں اور اسلام کے معاملے میں وہ اپنے استادوں تک کے 286