تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 219
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء سے ان کے ساتھ محبت رکھتے ہیں، ان کے ساتھ خلوص اور عقیدت رکھتے ہیں۔ماں باپ یا گھر کے بزرگوں کے طور پر ان کا خاص احترام کرتے ہیں۔اس لئے انصار کی طرف سے کہی ہوئی بات ان کے دل پر خاص اثر کرتی ہے۔اس لئے انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اور عزیزوں ، خواہ وہ ان کے اپنے بیٹے ہوں یا بھائی یا بہن کے بیٹے ہوں، ان کو بار بار نصیحت کریں، ان کو یہ باور کرائیں کہ سب سے زیادہ امن کی زندگی ، وقف کی زندگی ہے۔سب سے زیادہ سکیت اور طمانیت کی زندگی ، وقف کی زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ واقفین کو بھی ضائع نہیں کرتا۔جو واقفین وفا کے ساتھ اپنے عبد پر قائم رہتے ہیں، ان کو خدا کبھی ضائع نہیں کرتا ، ان کی اولادوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔دنیا بھی پھر ان کے پیچھے چلی آتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس سے زیادہ طمانیت بخش کوئی زندگی نہیں ، جو خدا کے دین کی خدمت میں صرف ہو رہی ہو۔غرض انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں۔دنیا کے لحاظ سے ان کو زیور تعلیم سے خوب مزین کریں اور پھر ان سے کہیں کہ اب اپنے نام خدمت دین کے لئے پیش کرو۔یہ ایک عمومی تحریک ہے، جس میں انصار سلسلہ کی بہت بڑی مدد کر سکتے ہیں۔گھر گھر چر چا کر سکتے ہیں اور ایک نئی روچلا سکتے ہیں۔تاکہ اس کثرت کے ساتھ واقفین پیش ہوں کہ ہمیں ان میں سے چناؤ کرنا پڑے۔یہ خیال نہ ہو کہ واقفین کم ہیں بلکہ یہ احساس ہو کہ واقفین زیادہ آگئے ہیں، فی الحال ضرورت اتنی نہیں ہے۔جب تک ہم ان کے لئے جگہ نہ بنالیں، ان کا وقف قبول نہیں کر سکتے۔اس کیفیت اور اس شان کے ساتھ جماعت اس سے پہلے وقف کی تحریک میں کئی بار حصہ لے چکی ہے۔مجھے یاد ہے، قادیان کے زمانہ میں جبکہ ابھی جماعت کی تعداد بھی بہت تھوڑی تھی ، حضرت مصلح موعود نے آغاز میں وقف کی تحریک کی تو بڑی کثرت کے ساتھ نام آتے تھے۔ایسی درد بھری درخواستیں لے کر نوجوان آیا کرتے تھے کہ ان کو پڑھ کر دل پکھل جاتا تھا۔وہ اپنی ہر چیز نذرانہ کے طور پر لے کر حاضر ہو جاتے تھے۔وہ کہتے تھے: اے خدا کے خلیفہ ! ہم تیرے حضور حاضر ہیں، ہمارا اوقف قبول کر۔ہم کبھی کوئی شکوہ زبان پر نہیں لائیں گے۔جو گزارہ دیں گے، ہم اس کو قبول کریں گے۔بعض خطوط میں نے بھی دیکھے ہیں۔ان کو پڑھتے ہوئے آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے تھے اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کیسے پیارے عشاق عطا فرمائے ہیں۔پس انشاء اللہ الہی دیوانوں کے ذریعہ سے آج دنیا میں انقلاب برپا ہو گا۔فرزانوں کے ہاتھوں تو دنیا بہت ویران ہو چکی اور اب بالکل تباہی کے کنارے پر جا کھڑی ہے۔احمدیت کے دیوانوں نے دنیا ہو پر جا۔219