تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 159
تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے فرمایا:۔وو اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء ترجیحی طور پر سپینش زبان سیکھنے اور چھٹیوں کے دنوں میں سپین جا کر تبلیغ کرنے کے لئے میں انگلستان میں تحریک کر آیا ہوں۔تا کہ اللہ تعالیٰ نے سپین میں اسلام کے حق میں جو لہر چلائی ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکے۔فرمایا:۔وو آپ لوگ بھی اسی نہج پر تیاری کریں۔حضور نے فرمایا:۔وو ایک ایسا ملک چنیں ، جس میں دین اسلام کوتر و پیچ نہیں ہے۔اس کی زبان سیکھیں۔اس کو اپنے خوابوں میں بسالیں۔اسی حوالہ سے مزید فرمایا کہ خوابوں میں بسنا ضروری ہے۔اچھی طرح خوابیں دیکھیں۔اس کے محل تعمیر کریں۔اور جب تک وہ محل حقیقی طور پر تعمیر نہ ہو جائے ، چین سے نہ بیٹھیں۔چین میں اسلام پھیلانے کے خواب دیکھیں، امریکہ کے کسی ملک کو لیں، آئرن کرشن کے پیچھے بسنے والے ممالک، پولینڈ روس وغیرہ، کسی ملک کو روحانی طور پر فتح کرنے کا عزم کریں۔ان خیالات کی دلوں میں پرورش کریں اور ساتھ ساتھ اس کی تیاری کرتے رہیں“۔حضور نے فرمایا:۔دو ساری دنیا میں احمدی طلباء کی ایسوسی ایشن اس کو اپنے ہاتھ میں لے۔تبلیغی کام کا تعلق ایسوسی ایشن سے نہ ہوگا۔لیکن جذبہ اور تیاری کا کام ایسوسی ایشن سے ہوگا“۔حضور رحمہ اللہ نے جو دوسری اہم بات بیان فرمائی ، وہ یہ تھی کہ وو احمدی طالب علم اپنے دینی علم کا دنیاوی علم سے انطباق کریں۔ان دونوں علوم کو علیحدگی کے ایسے راستے پر نہ ڈالیں کہ ان کا کوئی جوڑ ہی نہ ہو۔یہ دو متوازی سڑکیں نہ ہوں۔بلکہ ان کا باہم رابطہ اور ملاپ ہونا چاہیے۔دنیا کی گفتگو میں خدا تعالیٰ کا ذکر کر کے اسے قانون قدرت کی طرف منتقل کریں اور قانون قدرت کی گفتگو میں دین کی طرف لائیں۔دونوں کا اتناملاپ ہو کہ تانا بانا بنا ہوا معلوم ہو۔یہ قرآن کریم کا کچھ دیگر نقشہ ہے، یہ مومن کے ذہن کا نقشہ ہے کہ وہ خود بخود دینی علم کو دنیا کے ساتھ منطبق کرتا چلا جاتا ہے۔159