تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 158 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 158

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18اکتوبر 1982ء حضور نے نوجوان طلباء کو تلقین کی کہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک مختلف ممالک سے نوجوان آگے آئیں اور وقف کریں۔نئی زبا نہیں ساتھ لائیں اور اپنے علم کو اللہ تعالی کی راہ میں استعمال کریں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ( محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کو اس ضمن میں بطور خاص ہدایت فرمائی کہ وہ دنیا بھر کی احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنوں کو مختلف ممالک کی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائیں۔حضور نے فرمایا کہ وو اس ضمن میں تین زبانیں ایسی ہیں، جو فوری توجہ کی محتاج ہیں۔یہ زبانیں اٹالین سپینش اور پور چوگیز (پرتگالی ) ہیں۔حضور نے فرمایا:۔وو اٹلی میں زمین خریدنے کی کوشش جاری ہے مگر ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔اس میں بھی خدا تعالیٰ کی کوئی مصلحت ہوگی۔ورنہ اگر پہلے اجازت مل جاتی اور اٹالین زبان جاننے والا کوئی فرد ہمیں نہ ملتا تو اس کے جانے کا فائدہ ہی کوئی نہ ہوتا۔ہم نے صرف مساجد نہیں بنانی ، نمازی بھی بنانے ہیں۔اس لئے اٹلی کے لئے بہت شدید ضرورت ہے کہ وہاں کی زبان جاننے والے ہمیں ملیں“۔حضور نے فرمایا:۔فرمایا: جامعہ احمدیہ کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اس سلسلے میں زیادہ خرچ بھی کرنا پڑے تو کریں۔جنوبی امریکہ کا بہت بڑا ملک برازیل ہے۔یہاں پر زیادہ تر پور چوگیز بولی جاتی ہے۔یہاں پر صرف انگریزی سے گزارہ نہیں ہو سکتا۔وہاں سے ہم ساری تفاصیل منگوا ر ہے ہیں، ان کو سکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔فرینچ زبان کا ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔۔۔۔اگر چہ اس میں دو آدمی تیار ہیں لیکن فرانسیسی زبان کا دائرہ بہت وسیع ہے۔بہت سے عرب اور افریقی ممالک میں بھی یہ زبان بولی جاتی ہے۔پھر کور یا وغیرہ، دور دراز علاقوں، انڈو چائنا میں بھی یہ بولی جاتی ہے۔اس کے لئے اور افراد بھی چاہئیں۔چینی زبان کے بھی صرف دو ماہر ہیں، یہ بھی کم ہیں۔158