تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 119
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمود 160 اکتوبر 1982ء احمدی مستورات کو بھی تبلیغ کے جہاد میں حصہ لینا پڑے گا خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ خطاب سے قبل تقسیم تمغہ جات کی تقریب عمل میں آئی۔اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔یہ تمغہ میری بھانجی عزیزہ امت الرؤوف، جن کو خدا تعالیٰ کے فضل سے باہر ملکوں میں بہت اچھی خدمت دین کی توفیق ملی ہے اور اپنی فطرت اور طبیعت کے لحاظ سے دین کے لئے وقف ہے، وہ پہنائیں گی۔میں یہ ان کے سپرد کرتا ہوں۔جب تمغہ پہنایا گیا تو حضور نے بارک اللہ لکم کہہ کر دعاد اور فرمایا باقی سب بھی ساتھ یہ الفاظ کہیں۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اس دفعہ سفر یورپ کے دوران مختلف مجالس میں مختلف اخباری نمائندوں نے بہت سے سوالات کئے۔جن کا ایک حصہ اسلامی معاشرہ سے تعلق رکھتا ہے اور عورت سے تعلق رکھتا تھا اور ایک حصہ عمومی مسائل سے۔ایسی ہی ایک مجلس کے دوران جو انگلستان کے ایک شہر میں تھی ، رفتہ رفتہ پریس کے نمائندوں کے اندر ایک تبدیلی محسوس ہونے لگی اور وہ اس طرف مائل ہوتے نظر آتے تھے کہ اسلام کی جو تعریف اور تشریح جماعت احمدیہ کر رہی ہے، وہ ایک زندہ رہنے والی اور غالب آنے والی تشریح ہے۔چنانچہ آخر پر ایک نمائندے نے جو سوال کیا ، اس سے ہمارے اس تاثر کی بڑی بھاری تصدیق ہوگئی۔اس نے پوچھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ پر مختلف جگہوں پر بڑے بڑے مظالم ہوئے ہیں اور نہایت ہی خوفناک ابتلاؤں میں سے جماعت گزری ہے، اب اگر آپ غالب آگئے تو آپ لوگوں کا ان سے کیا سلوک ہوگا ؟ اس طرز فکر سے معلوم ہوا کہ واقعہ وہ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ جماعت احمد یہ ایک ایسی زندہ حقیقت ہے کہ جس نے بہر حال دنیا پر غالب آنا ہے۔اس کے جواب میں اچانک مجھے اپنی ایک ہیں، پچیس سالہ یا شاید اس سے بھی پہلے کی خواب یاد آگئی۔جو بھولی بسری تھی۔بہر حال اس کا تعلق اس مضمون سے ہے اور اس کا تعلق لجنہ اماءاللہ سے بھی ہے ایک رنگ میں، اس لئے گو مختصر ا میں نے اس کو وہ خواب بتائی مگر خیال آیا کہ لجنہ کے پہلے اجلاس میں ، میں 119