تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 932 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 932

خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1982ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم کہ جب ہمارا ایک سردار اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو ویسا ہی ایک اور سردار کھڑا ہو جاتا ہے، اس کی جگہ لینے کے لئے۔تو جن جماعتوں میں (امت مسلمہ کی ) ہمیں تنزل یا کمزوری نظر آتی ہے تو ساتھ ہی یہ بھی نظر آتا ہے کہ وہ اس حقیقت کو بھول گئے تھے۔اور جانے والوں کے قائم مقام کم از کم اس قسم کے نہیں تھے ، جس قسم کے کہ جانے والے تھے۔ویسے تو جب ضرورت بڑھی تو خدا تعالی کی تائید نے ہر کام کرنا تھا۔ایسے لوگوں کے لئے تائیدات الہی بھی بڑھ گئیں۔اور جہاں تلوار سے اسلام کو زک پہنچانے کی کوشش کی گئی ، وہاں خالد جیسے محمد بن قاسم جیسے اور طارق جیسے اسلام کو خدا نے دیئے۔لیکن اسلام کی طاقت اور اسلام کی یہ خوبی کہ اس میں اثر پیدا کرنے کی صلاحیت اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے، اس کا تعلق تلوار سے نہیں۔اس کا تعلق ان اخلاق سے ہے کہ جو خلق عظیم کی پیروی کے نتیجہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والوں کی زندگی میں پیدا ہوتا ہے۔اس کا تعلق اس نور اور حسن سے ہے، جو اسلام میں پایا جاتا۔جس پر فدا ہونے والے ان پروانوں سے کہیں زیادہ ایثار اور قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں، جو شمع پر اپنی جان دیتے ہیں۔اور نور خدا سے لے کر نور پھیلانے والے اور حسن سے خوبصورتی حاصل کر کے دنیا کی فضا کو خوبصورت بنانے والے اور معاشرہ میں حسن پیدا کرنے والے بن جاتے ہیں۔جہاں، جس وقت ، جس گروہ میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اس حقیقت کو وہ بھول گئے ، وہاں ہمیں کمزوری اور تنزل بھی نظر آنے لگتا ہے۔اس اہم بات کی طرف اس وقت میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جو انسان پیدا ہوتا ہے، وہ بوڑھا ہو جاتا ہے، کام کے لائق نہیں رہتا یا فوت ہو جاتا ہے اور اپنے رب سے اپنے اعمال کی جزا پاتا ہے۔لیکن الہی سلسلہ کو، جس نے ساری دنیا میں دین الحق کو غالب کرنا ہے، ان کے قائم مقام ملتے رہنے سے چاہئیں۔اگر پہلوں سے بڑھ کر نہیں تو کم از کم پہلوں جیسے میں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ عرصہ - جماعت ( یہ جماعت کی اجتماعی زندگی کا تقاضا ہے۔) جماعت اس طرف توجہ نہیں دے رہی۔اور میں نے محسوس کیا ہے کہ اگر ہم نے فوری اس طرف توجہ نہ دی تو ایک بڑا خطرناک دھکا بھی لگ سکتا ہے۔نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، سلسلہ عالیہ احمدیہ کو۔عارضی طور پر ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ کا منصوبہ نا کام نہیں ہوا کرتا۔کمزوری دکھانے والے ایک حصہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اپنے ماحول میں۔جو بات دس سال میں ہونی ہے، وہ پندرہ سال میں ہو جائے گی، ہیں سال میں ہو جائے گی۔لیکن کامیاب تو خدا تعالیٰ کا منصوبہ ہی ہو گا۔اور آج منصوبہ یہ ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ، جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق نے قائم کیا، جس کی محبت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں اس قدر تھی کہ قیامت تک کے علماء اور بڑے 932