تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 933 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 933

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1982ء بڑے بزرگ اور آپ سے فیض حاصل کر کے روحانی رفعتوں کو حاصل کرنے والے وہ کروڑوں ، جو آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ، ان میں سے اس ایک کو چنا اور اسے سلام پہنچایا اپنا۔یہ عظیم اور دین الحق کو اپنے انتہائی عروج تک پہنچانے والا سلسلہ قائم کیا گیا ہے۔اس کے لئے واقفین زندگی چاہئیں اور جلد چاہئیں۔جلد سے میری یہ مراد نہیں کہ آج شام سے قبل۔چھ مہینے ، سال لگ جائے گا۔جو پڑھ رہے ہیں نو جوان ، وہ غور کریں، وہ اپنی زندگیوں کی حقیقت کو سمجھیں ، وہ اپنے مقام کی عظمت کو پہچانیں۔دنیا اگر ان کو دس لاکھ روپے، ایک ملین (Million) ماہانہ بھی دے تو ان کی وہ عزت قائم نہیں ہوتی ، جس قدروہ عزت، جو خدا کی راہ میں حقیقی وقف کی روح پیدا کر کے اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں پیار دیکھنے سے پیدا ہوتی ہے۔تو بی اے اور ایم اے یا بی ایس سی اور ایم ایس سی (میں سمجھتا ہوں کہ ) درجنوں ہمیں چاہئیں ، اس وقت۔اس لئے کہ پہلے تھوڑے آدمی کام کر لیتے تھے۔تھوڑا کام تھا۔پہلے بوڑھے بھی کام کر لیتے تھے۔کیونکہ بوجھ کم تھا، کام کرنے والے پر۔لیکن خدا نے فضل کیا ، وہ ایک، جسے ساری دنیا نے دھتکار دیا تھا، ایک کروڑ سے زیادہ بن گیا۔تو ایک کا کام جو تھا، وہ کروڑ گنے زیادہ بھی تو ہو گیا۔تو اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لئے ہمیں واقفین چاہئیں، پڑھے لکھے۔پہلی شرط : اخلاص رکھنے والے دوسری شرط : اخلاص کے نتیجہ میں حضرت اقدس۔ناقل ) کی کتب کا کچھ مطالعہ کر چکے ہوں اور باقی ہم ٹریننگ دیں گے۔تیسرے ان کو اپنی اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابق تربیت دی جائے گی۔مثلاً کسی کو ایک سال کی تربیت اگر ہم سمجھیں گے کہ یہ اب قابل ہو گیا ہے، بوجھ اٹھانے کے کسی کو دو سال کی تربیت۔مگر چاہیے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی ایک حد تک معرفت رکھنے والا ہو۔اور جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کے عشق کا جذبہ پایا جائے۔جس کے سینے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت لہریں لے رہی ہو۔جو ہر وقت، ہر آن، ہر گھڑی اپنی زندگی میں اپنے نفس کو بھول کر صرف خدا اور محمد کو یا درکھتا ہو۔تو ایسے لوگ آگے آئیں، ایسے بچوں کو ماں باپ پیار اور محبت کے ساتھ اور اس حقیقت کو بتاتے ہوئے آگے لائیں۔پھر بہت سی چیز ہیں اور بھی دیکھنی پڑیں گی۔اور بعض کو جماعت قبول کرلے گی ، دعاؤں کے بعد اور بعض کو وقتی طور پر یا مستقل طور پر رد کر دے گی۔مختلف حالات پیدا ہوتے ہیں۔ایک سال، دو سال لگ جائیں زیادہ سے زیادہ لیکن آنے شروع ہو جانے چاہئیں بی اے، ایم اے نوجوان نوجوان سے میری 933