تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 919 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 919

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء چھپا سپینش میں چھپا، فریج میں چھپا، سوئٹزر لینڈ میں نیم مہدی نے بڑی ہمت کی ، سوئٹر لینڈ میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں تو انہوں نے اتالین میں بھی وہاں سے شائع کیا۔یہ ایک ہی فولڈر کا ترجمہ ہے، جومختلف زبانوں میں کیا گیا ہے۔اور انہوں نے پھر وہاں ایک گوجروں کی زبان ہے۔یعنی وہ سوئس ، جو پہاڑوں کی چوٹیوں کے اوپر رہتے ہیں اور گوجروں کے ساتھ ان کا معاشرہ ملتا جلتا ہے، ان کی رو مینش زبان میں وہ چھپا۔پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں زکریا سے اس کا یوگوسلاوین زبان میں ترجمہ کروا کے شائع کروادوں۔میں نے کہا، ضرور کروا دو۔صرف نیم مہدی نے چھ زبانوں میں ترجمے کروا دیئے ہیں۔تو وہاں سوئٹزر لینڈ میں چھپا۔پھر انہوں نے کہا، میں ترکی کے مبلغ کو لکھتا ہوں۔تو وہ بھی بڑا اچھا ترجمہ ہو گیا اور ٹرکش زبان میں چھپ گیا ، ادھر جاپانی زبان میں چھپ گیا۔پھر یورپ میں ڈینش سویڈش اور نارو تحسین تینوں زبانوں میں چھپ گیا۔اور فولڈر کا بڑا ہی فائدہ ہے۔میرے ہوتے ہوئے کچھ چھپے تھے، وہ فائدہ ہم نے دیکھا۔گرمیوں میں اب سیاحوں کا سیاحت کرنے کا موسم آ گیا ہے تو ایک ایک ملک میں کئی کئی لاکھ سیاح ہوتے ہیں اور ساری دنیا کے ملکوں سے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔اگر مثلاً ایک جاپانی یورپ کی سیاحت پر آتا ہے اور ہالینڈ کی ڈچ زبان میں چھپا ہوا فولڈر سے پیش کر دیا جاتا ہے۔اسی طرح یہ فولڈر یورپ کی قریباً ساری | زبانوں میں آ گیا ہے۔وہ K۔LM سے اترتا ہے، ڈنمارک میں اور وہاں کی سیر کر رہا ہے، اسے ایک احمدی ملے گا، کہے گا، دیکھو، یہ پڑھو۔پھر وہ سوئٹزر لینڈ جاتا ہے تو وہی فولڈر اس کے ہاتھ میں دے دیا جاتا ہے۔یورپ کے ہر ملک میں جب اس کے ہاتھ میں جماعت احمدیہ کا وہ ایک ہی فولڈر جائے گا، اس کے دماغ کو تو بڑا سخت جھٹکا لگے گا کہ یہ ایک بڑی منظم جماعت ہے، جو بڑی تنظیم کے ساتھ تبلیغ کر رہی ہے۔جس ملک میں جاتا ہوں، یہ فولڈر لے کر میرے پاس پہنچ جاتے ہیں۔اسی طرح پہلے چینی اپنے ملک سے باہر نہیں نکلتے تھے، اب وہ باہر نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔پچھلے سال میں نے محسوس کیا، مجھے بڑی کثرت سے چینی سیاح نظر آئے۔تو اپنے ملک میں شاید ان کے ساتھ بے تکلف بات کرنا مناسب نہ ہو، دوسروں کے ملک میں تو بڑی بے تکلفی ہو جاتی ہے۔اور سیاح کے ساتھ بات کرنے میں بڑی آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔فولڈر جو چار صفحے کی بجائے آٹھ صفحے کا بن جاتا ہے۔اس میں خوبی یہ ہے کہ اس پر مشن کی تصویر دی گئی ہے۔مثلاً جرمن زبان میں دو فولڈر چھپے ہیں۔ایک ہیمبرگ کی مسجد کی تصویر کے ساتھ اور دوسرا فرینکفرٹ کی مسجد کی تصویر کے ساتھ چھپا ہے۔پہلے صفحہ پر مسجد کی تصویر ہے اور درمیان میں ایک صفحہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمایا 919