تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 918 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 918

خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم improve کرنی چاہئے۔اور اس میں اتنی دلچسپی ہے کہ انہوں نے بتایا کہ جب تک میں نے اس کا مطالعہ ختم نہ کیا، کسی اور کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا۔واللہ تعالی فضل فرمائے ، اس دیباچہ میں جومختلف موضوعات ہیں، مثلا سیرت نبوی کا مضمون قریبا نصف حصہ پرمشتمل ہے۔دیا چہ تفسر القرآن قریباً 340-330 صفحے کی پوری ایک کتاب ہے، اس کا نصف سے کچھ زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔ایک سو صفحے کے قریب موازنہ ہے، عیسائیت یا مذاہب کا۔جس میں زیادہ تر عیسائیت اور اسلام کا موازنہ پیش کیا گیا ہے۔کچھ اور موضوعات بھی ہیں۔ان میں سے آٹھ ، دس چھوٹے چھوٹے رسالے آسانی سے نکل سکتے ہیں۔Essence of Islam کے نام سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے بعض اقتباسات کا ترجمہ انگریزی میں ہو گیا۔انگریزی میں اگر ترجمہ ہو جائے تو آگے دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔Essence of Islam کی ابھی ایک جلد شائع ہوئی ہے، جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات، تحریرات، اقتباسات کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں کسی اور کا کوئی لفظ نہیں۔آپ کی اپنی قلم سے جو نکلا یا زبان سے جو نکلا، اس میں سے بعض اقتباسات لئے گئے ہیں اور ان کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔اور شروع میں چار بنیادی عنوان لے کے پہلی جلد شائع کی گئی ہے۔جو اللہ تعالیٰ اور اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن عظیم کے چار عنوانوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔اس پہلی جلد کے غالباً 338 صفحے ہیں۔اور Essence of Islam کی دوسری جلد اس وقت پریس میں ہے۔میرا خیال ہے ایک مہینے یا دو مہینوں میں آجائے گی۔اس کا عنوان اس وقت میرے ذہن میں نہیں۔وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔اس کے بعد غالباً دو جلدیں اور آئیں گی۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پر مشتمل چار جلدیں ہوں گی ، جو انگریزی میں شائع ہوں گی۔چھوٹے چھوٹے عنوانات پر رسالے شائع کرنے کا جو منصوبہ تھا، اس میں اگر یہ اقتباسات آجائیں تو ہر زبان میں وہ شائع کیا جا سکتا ہے۔جس طرح پچھلے سال رسالہ تو نہیں فولڈ ریعنی وہ رسالے کی ابتداء ہے، خدا کے فضل سے فوری طور پر ہمارے ہمت والے مبلغین، جو دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، وہ میرے خیال میں چودہ یا سولہ ممالک میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فولڈر شائع کر چکے ہیں۔انگلستان میں بھی اور امریکہ میں بھی، دو جگہ سے تو اطلاع آ گئی ہے۔اس چھوٹے فولڈر کا عنوان یہ رکھا گیا، ”مہدی اور مسیح آ گئے اور احمدیت کیا ہے؟ بڑا اچھا چھوٹا سا مضمون ہے۔اس کے علاوہ جرمنی میں یہ فولڈر جرمن زبان میں 918