تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 920 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 920

خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم کہ تصویر بھی ایک اثر ڈالتی ہے۔ویسے جہاں میرے ذہن میں حوالہ ہے، اس میں تو آپ نے فرمایا ہے کہ خصوصاً یورپین ممالک کے لوگ بڑے قیافہ شناس ہوتے ہیں۔وہ تصویر دیکھ کے اندازہ لگاتے ہیں کہ کس قسم کا آدمی ہے؟ اس قسم کے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک دوست نے بتایا کہ ایک سخت متعصب پاکستانی نے کسی جگہ اپنے دوست کے کمرے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھی تو دیکھ کے وہ گم ہو گئے اور تصویر دیکھتے دیکھتے ہی ان کا سارا تعصب ختم ہو گیا۔صرف تصویر نے یہ اثر کیا۔باقی ہم بت پرست نہیں۔جماعت احمد یہ قیامت تک، جب تک خلافت قائم ہے، تصویر کو بہت پرستی کا ذریعہ نہیں بنائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن جو خدا تعالیٰ نے انسان کو طاقتیں دیں ہیں، یہ جو قیافہ شناسی ہے، تصویر کو دیکھ کے پتہ لینا کہ کس قسم کا آدمی ہے؟ یہ میں نے اور آپ نے تو انسان کو طاقت نہیں دی۔اللہ تعالیٰ نے کسی مقصد کے لئے دی ہے۔ہمیں اس سے بہر حال فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ بات میں اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ بعض خشک ذہن لوگ بہت سی غلط چیزوں میں الجھ جاتے ہیں۔تصویر کی پرستش منع ہے۔تصویر کے ذریعہ سے اگر کسی روح کو خدا تعالیٰ کے آستانہ کی طرف لایا جا سکے تو اس کے اوپر تو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔نہ عقلاً ، نہ اخلاقا اور نہ مذ ہبہا۔تو یہ ایک حصے کا میں نے بتایا ہے۔یہ وہ کوشش ہے، جو اس وقت چل رہی ہے اور ہم اپنی اس کوشش اور سعی کے وسط میں ہیں، جس کا جماعت کو پتہ نہیں۔اس لئے میں ذرا تفصیل میں گیا ہوں۔اب جو لندن میں 78ء میں کا نفرنس ہوئی تھی کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں فوت ہوئے، اسی سلسلہ میں آئندہ آنے والے سال 82ء میں یہ کانفرنس امریکہ میں ہورہی ہے۔اور امریکہ چونکہ ایک بڑا ملک ہے، اس واسطے لندن کی کانفرنس سے زیادہ بڑے پیمانے پر وہ کا نفرنس ہورہی ہے۔اس دنیا کا یہ حال ہے کہ جس ہال کو کرایہ پر لینا تھا، وہ پچھلے جلسے پر مجھے تاریں آنا شروع ہوئیں کہ اسے کرائے پر لینے کی اجازت دیں، ورنہ یہ ہال نہیں ملے گا۔پونے دو سال بعد کے لئے بھی بک ہو جائے گا۔اور ویسے اس ہال کا دو دن کا کرایہ چار لاکھ روپیہ یعنی 40 ہزار ڈالر ہے۔لیکن اس ہال کے ساتھ کچھ associations (باتیں) ایسی لگی ہوئیں ہیں، جنہوں نے ہمیں کچھ غیرت دلائی۔ایک یہ کہ وہی ہال ہے، جس میں ڈوئی نے تقریر کی اسلام کے خلاف اور جس کے نتیجہ میں ڈوئی پر عذاب الہی نازل ہوا تھا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا معجزہ تھا۔لیکن اس ہال سے آج تک اسلام کے حق میں کسی مسلمان کی آواز نہیں اٹھی۔وہ - 920