تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 76
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم - اللہ تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ جب خدا تعالیٰ قربانیوں کو قبول کرتا ہے تو دنیا میں حسد بھی پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجہ میں حاسدین کا ایک گروہ پیدا ہو جاتا ہے۔ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آپ کے الہام میں بھی اس طرف متوجہ کیا گیا ہے۔اور حاسدین کے اس گروہ کے سامنے آجانے سے دو فائدے ہیں، جو ہم حاصل کرتے ہیں۔ایک تو یہ کہ ہمارے سامنے ہماری عاجزی زیادہ نمایاں ہو کر آ جاتی ہے۔اور دوسرے ہمارے عزم اور ہماری ہمت میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔اور ہماری زندگی کا یہ پہلو اور ہماری روح کا یہ زاویہ کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے کے بعد خدا تعالیٰ کے فضلوں کے ہم وارث بننے والے ہیں اور ہماری سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے، یہ بات ہمیں زیادہ شدت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو الہی وعدوں پر ایمان نہیں رکھتے اور ان کا یہ یقین نہیں، مثلاً اس زمانہ میں یہ ہم کہیں گے کہ جن کو یہ یقین نہیں کہ مادی دنیا کی اس قدر ترقی کے زمانہ میں اسلام کے دوبارہ غالب آجانے کا کوئی امکان ہے۔جن کو یہ یقین نہیں، وہ اس جماعت کو بھی اپنے جیسا بنانا چاہتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی قائم کردہ ہے اور اس پختہ یقین پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اور خدا تعالیٰ کے وعدے بچے ہیں، وہ پورے ہوتے ہیں اور دنیا کا کوئی منصوبہ انہیں نا کام نہیں کرسکتا۔قرآن کریم نے فرمایا:۔لَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوْقِنُوْنَ جو خدائی وعدوں پر ایمان نہیں رکھتے ، وہ دھوکہ دہی سے مومن کو اس کے مقام معرفت اور مقام یقین سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے دھوکے میں مومن نہیں آیا کرتا۔مومن کو تو یہ حکم ہے (اور اس کی زندگی اس حکم کی عملی مثال ہے ) کہ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا ہے، وہ پورا ہوگا۔اس لئے استقلال کے ساتھ اور صبر کے ساتھ انتہائی قربانیاں دیتے ہوئے، مالی بھی اور جانی بھی اور دوسری ہر قسم کی ، آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ۔کیونکہ تمہاری ہی جھولیوں میں خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کے پورا ہونے سے حاصل ہونے والی برکتوں کا پھل گرنے والا اور تمہیں ہی ان سے فائدہ پہنچنے والا ہے۔مخالف اپنی مخالفت میں بڑھتا ہے اور مومن اپنے یقین میں ترقی کرتا ہے۔مخالف اپنے منصوبوں کو تیز کرتا ہے اور مومن اپنے سر کو اور بھی جھکا کر خدا تعالیٰ کی 76