تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 75
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1974ء خواہش ہے کہ توحید اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں قائم ہو خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِيْنَ لَا يُوْقِنُوْنَ اور فرمایا:۔(الروم :61) اللہ تعالی کے فضل اور اس کی رحمت سے صد سالہ جو بلی فنڈ کے وعدے چھ کروڑ سے او پر نکل گئے ہیں۔فالحمد للہ علی ذلک۔جلسہ سالانہ پر میں نے اڑھائی کروڑ کی اپیل کی تھی۔جو وعدے بیرون پاکستان سے مل رہے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون پاکستان کے وعدے بھی تین کروڑ سے اوپر پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ۔اس وقت بھی دوکروڑ ہیں لاکھ کے وعدے بیرون ملک سے پہنچ چکے ہیں۔اور مجھے علم ہے کہ پچاس لاکھ کے وعدے اس کے علاوہ بھی دو، ایک ہفتوں میں پہنچ رہے ہیں۔لیکن ہمیں بہت سے بیرونی مقامات کے وعدہ جات کا علم نہیں۔میرا اندازہ ہے کہ تین کروڑ کے لگ بھگ شاید تین کروڑ سے او پر بیرون پاکستان کے وعدے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے بشاشت سے ان قربانیوں کو دینے کی توفیق جماعت احمدیہ کو دی۔اس قدر وعدے وصول ہو جائیں گے! اتنی ذمہ داری مالی لحاظ سے جماعت اپنے کندھوں پر اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے گی !! ہمارے ساتھ جو تعلق رکھنے والے ہیں اور ابھی جماعت سے باہر ہیں ، ان کو بھی کبھی یہ خیال نہیں آسکتا تھا۔لیکن ہر گھڑی ہماری زندگی کی ، اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خالی نظر نہیں آتی۔یہ اسی کی رحمت ہے، جس کا یہ نتیجہ نکلا ہے۔ہمیں شیطانی یلغار سے محفوظ رہنے کی تدبیر بھی کرنی چاہیے۔ہمیں یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ طاقت عطا کرے کہ ان وعدوں سے بھی زیادہ اموال اس کے قدموں پر رکھ پائیں۔اور اللہ تعالٰی ہماری ان حقیر قربانیوں کو قبول کرے اور ان کے وہ نتائج نکالے، جو ہمارے وہم وگمان میں بھی اس قدر اچھے اور حسین اور احسن نتائج نہیں آسکتے۔75